پاکستانی میڈیا کچھ ہوش کے ناخن لو!

موجودہ دور میں باخبر رہنا ہر پاکستانی اپنا حق سمجھتا ہے- صبح اٹھتے ہی سب سے پہلا کام ٹی وی آن کر کے خبروں کا جائزہ لینا اب ایک معمول بن چکا ہے- یہی نہیں گھر سے باہر سے جاتے وقت٬ اور رات کے کھانے کے وقت ٹی وی پر خبریں سننا مرد حضرات کبھی نہیں بھولتے- اس بات کو پاکستانی میڈیا نے خوب کیش کیا اور عوام کی توجہ حاصل کرنے اور TRPs کی دوڑ میں سرفہرست رہنے کے لیے کئی دفعہ من گھڑت اور بےبنیاد باتوں کو بھی خبر بنا کر پیش کیا- ایسا کرنے سے بلاشبہ میڈیا کا وقار اور ساکھ متاثر ہوا ہے-

یہ آرٹیکل انہی کوتاہیوں کی طرف میڈیا کی توجہ مبذول کروانے کے لیے تحریر کیا جارہا ہے-


ہر خبر بریکنگ نیوز نہیں ہوتی
کوئی ہمارے میڈیا کو سمجھائے کہ ہر خبر “ بریکنگ نیوز “ نہیں ہوتی- کسی کی محبت کی کہانی یا میرا کی شادی کی بارے میں خبر آپ اگر چلانا چاہتے ہیں تو انٹرٹینمنٹ کے سیکشن میں چلائیں-

image


پولیس کے کارناموں کی جعلی کہانیاں
ایسے بےبنیاد اور من گھڑت جعلی پولیس مقابلے اور کرائم اسٹوری ٹی وی پر دکھانے سے بہتر ہے کہ عوام کو کوئی معلوماتی ڈاکیومنٹری پروگرام دکھایا جائے- ٹی وی پر پولیس والوں کی اداکاری دیکھ کر عوام ہنس ضرور سکتی ہے لیکن متاثر نہیں ہوسکتی-

image


“ امریکہ کے چڑیا گھر میں پانڈے کے بچے کی پیدائش“٬ بےبنیاد خبریں
کسی پانڈہ کے بچے کی پیدائش ہوئی ہو یا پھر پنجاب کے کسی گاؤں میں مرغوں کی لڑائی ہوئی ہو٬ ایسی خبریں عوام کے لیے کبھی بھی اہم نہیں ہوسکتی- لیکن یہ بات ہمارے میڈیا کو کون سمجھائے-

image


متاثرہ خاندان سے کیے جانے والے عجیب و غریب سوالات
“ آئیے ناظرین امجد صاحب کے بیٹے سے معلوم کرتے ہیں کہ ان کو اپنے والد کے قتل پر کیسا محسوس ہورہا ہے؟“ جتنی تکلیف ہمیں یہ لکھنے میں ہوئی ہے اتنی آپ کو پڑھنے میں بھی ہوئی ہوگی! افسوس ہمارا میڈیا اتنا بےحس ہوچکا ہے کہ کسی خوفناک حادثے یا ایسے المناک واقعات کے موقع پر لواحقین کے جذبات کا بالکل خیال نہیں کرتا اور مائیک لے کر ان کے سر پر پہنچ جاتا ہے-

image


بےبنیاد پروگرام کا نشر کرنا
صبح سویرے ٹی وی کھولیے اور آپ کو بےشمار مرد اور خواتین رنگ برنگے لباس پہنے ناچتے ہوئے نظر آئیں گے- یہ کسی اداکار کی نقلی شادی کروائی جارہی ہوگی! پاکستانی مارننگ شو میں یہ سب اب معمول بن چکا ہے- آئے دن اس کی بیہودگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے- یہی نہیں بلکہ کرکٹ سے متعلق شو میں کامیڈین اور اداکاروں کو بیٹھا کر تبصرے کرنا اور فضول کامیڈی کسی طرح بھی عوام کو پسند نہیں آسکتی-

image


نیوز ہیڈ لائن کے دوران موسیقی اور گانے
کسی بھی خبر کے بیک گراؤنڈ میں موسیقی یا گانا چلانا ایک عام سی بات ہے- لیکن اچھی بھلی خبر کے بیچ میں گانے چلانے کی بھلا کیا تُک بنتی ہے-


بھارتی اداکاروں کی سالگرہ کی خبر نیوز بلیٹن میں
اب یہی سب دیکھنے کو رہ گیا ہے! پانامہ کیس کی سماعت کے ساتھ ہی ملاحظہ کیجیے اکشے کمار کی سالگرہ پر بنی ایک رپورٹ! اب خود سوچ لیجیے کہ آپ کے لیے پانامہ کیس ضروری ہے٬ اکشے کمار کی سالگرہ یا پھر دونوں ہی نہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistani media's revolution was started with Geo News Channel but it was ended very soon with the raise of other TV channels who started to broadcast the news. To get the TRP all of the media channels did the best but they all lose the quality of their content. They started to show different type of quality shows but to make it interesting they loosed its originality.