کراچی: کورنگی فلائی اوور کا افتتاح شہریوں نے خود کر ڈالا

سندھ سرکار کی سستی کا اندازہ صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں سے لگایا جاسکتا ہے لیکن اس کا عملی مظاہرہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ کو کورنگی فلائی اوور کا افتتاح کرنا تھا اور وہ وہاں نہ پہنچ پائے جس پر شہریوں نے ہی ان کا کام سرانجام دے دیا۔
 

image

میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد سرکاری مشینری بھی حرکت میں آئی اور فوری طور پر فلائی اوور کو ٹریفک کے لئے بند کرتے ہوئے اسے افتتاح کے لئے دوبارہ بند کردیا۔

فلائی اوور کو افتتاحی تختی سے بھی آراستہ کردیا گیا تھا جس پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ٬ وزیر بلدیات جامشورو خان اور مئیر کراچی وسیم اختر کراچی کا نام درج تھا- لیکن ان تینوں اعلیٰ شخصیات کا کام چند مقامی بچوں نے سرانجام دے ڈالا اور خود ہی چاقو کی مدد سے فیتہ کاٹ ڈالا اور فلائی اوور کا افتاح کردیا-

دوسری جانب وزیراعلیٰ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی پروگرام طے ہی نہیں تھا اس لیے وزیراعلیٰ کے نہ آنے کی بات غلط ہے-
 

image


واضح رہے کہ افتتاح کے غرض سے فلائی اوور بھی نصب تختی پر اتوار کے روز کی تاریخ بھی درج ہے-

کورنگی کراسنگ پر تعمیر کیا جانے والا یہ نیا پُل 14ماہ کے عرصے میں 872 ملین کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے-

 

YOU MAY ALSO LIKE:

The residents on Sunday inaugurated the Korangi flyover after CM Sindh Murad Ali Shah could not show up for the formal ceremony in Karachi. The flyover was to be inaugurated today and opened for public after its completion. The inauguration ceremony was to be attended by CM Sindh, Jam Khan Shoro, Mayor Karachi Waseem Akhtar.