زمین پر رہنے والی مچھلی اور چونکا دینے والے حقائق

lungfish کو salamanderfish کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور یہ مچھلی میٹھے پانی کے علاوہ اپنی زمین پر زندہ رہنے کی صلاحیت کے حوالے سے بھی شہرت رکھتی ہے- ناقابلِ یقین صلاحیت کی حامل یہ مچھلی دیگر زمینی جانوروں کی مانند براہ راست ہوا سے آکسیجن حاصل کرتی ہے-
 

image

تیرنے کے علاوہ رینگنے کی صلاحیت سے مالا مال یہ مچھلیاں پانی میں ہونے کے باوجود باقاعدگی سے ہوا کے لیے پانی کی سطح پر آتی ہیں-

عام طور پر یہ مچھلی دلدل میں رہتی ہے لیکن بڑے جھیلوں میں بھی پائی جاتی ہے-

جب یہ مچھلی پانی میں ہوتی ہے تو دیگر عام مچھلیوں کی مانند ہی برتاؤ کرتی ہے جیسے کہ تیرنا اور چھوٹی مچھلیاں کھانا وغیرہ لیکن خشکی کے موسم میں یہ مٹی کی گہرائی میں اپنا بِل بنا لیتی ہے-

یہ مچھلی اپنی مطلوبہ گہرائی کے حصول تک وقت مٹی کو کھودتی رہتی ہے اور اس گہرائی میں داخل ہونے کے بعد بھی اس کا منہ باہر کی جانب ہی رہتا ہے- دوبارہ پانی آنے اور مٹی کے نرم پڑنے پر یہ مچھلی اپنے بِل سے باہر آجاتی ہے-
 

image


یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہ مچھلی اس خشک مٹی میں زیرِ زمین چار سال تک زندہ رہ سکتی ہے- یہ مچھلیاں افریقہ٬ جنوبی امریکہ اور آسٹریلیا میں پائی جاتی ہیں- افریقہ کے باشندے اس مچھلی کو شوق سے کھاتے بھی ہیں اور اسے خشک مٹی کھود کر باہر نکالتے ہیں-

YOU MAY ALSO LIKE:

The lungfish, also known as salamanderfish, is a type of freshwater fish best known for its ability to live on land, without water, for months on end, and sometimes even years. As its name suggest, the lungfish have a highly evolved respiratory system that can take oxygen straight from the air, just like land animals do.