یادداشت سے محروم کرنے والی چند عجیب چیزیں

دماغ اﷲ تعالیٰ کی ایک بہترین تخلیق ہے اور انسان کے لئے انمول تحفہ خداوندی ہے۔ انسان اپنے دماغ کو استعمال کرکے نت نئے اور حیرت انگیز کارنامے انجام دے رہا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ باقی اعضاء کی طرح اس کا بھی خیال رکھا جائے کیونکہ انسان کی عمر جیسے جیسے بڑھتی جاتی ہے اس کی یاداشت بھی کمزور ہوتی چلی جاتی ہے۔ ہم یہاں چند ایسی عجیب و غریب چیزوں یا عوامل کا ذکر کرنے جارہے ہیں جو جو آپ کو یادداشت سے محروم کرسکتی ہیں یا پھر آپ کو ایسی دماغی بیماریوں کا شکار بناتی ہیں جو آپ کی یادداشت کو شدید متاثر کرتی ہیں اور آپ باتیں بھولنے لگ جاتے ہیں-


فضائی آلودگی
ماہرین کے مطابق بہت زیادہ فضائی آلودگی سے متاثرہ علاقوں میں رہنے والے افراد میں صاف آب وہ ہوا کے علاقے میں رہائش پذیر افراد کے مقابلے میں یادداشت کی کمزوری کا مرض لاحق ہونے کا خطرہ 92 فیصد زیادہ ہوتا ہے- ماہرین کا کہنا ہے کہ فضا میں موجود چند باریک اور خطرناک ذرات سانس کے ذریعے آپ کے پھیھپڑوں میں پہنچ جاتے ہیں اور یہ وقت کے ساتھ ساتھ آپ کو یادداشت کو کمزور بنانے لگتے ہیں-

image


خراب نیند
کیا جانتے ہیں کہ ایک رات اچھی نیند سے محروم ہونا آپ کے دماغ کو دھندلا دیتا ہے جبکہ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بہت زیادہ خراب نیند دماغ میں ایسے پروٹین کو جنم دینے لگتی ہے جو الزائمر کی بیماری سے تعلق رکھتے ہیں- اس میں آپ کی یادداشت کمزور پڑنے لگتی ہے- اچھی نیند ان تمام خطرات کو نہ صرف کم کرتی ہے بلکہ آپ کے دماغ کو صحت مند بھی بناتی ہے-

image


آپ کا کھانا
ڈاکٹر Isaacson اپنے مریضوں کو ڈیمینشیا ( یادداشت بھولنے کا مرض) کے خطرات کو کم کرنے کے لیے رات کا کھانا جلدی کھانے کا مشورہ دیتے ہیں- ڈاکٹر Isaacson کے مطابق رات کا کھانا جلدی کھائیں اور صبح ناشتے تک کچھ بھی درمیان میں نہ کھائیں- ان دونوں کھانوں کے درمیان کم سے کم 12 گھنٹے کا وقفہ ہونا چاہیے- اس کے علاوہ کم کیلوریز والی غذائیں کھائیں اس سے آپ کا دماغ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید صحت مند ہوتا جاتا ہے-

image


سر کی چوٹ یا موروثی بیماری
ماہرین کے مطابق آپ کی فیملی میں کسی فرد کو الزائمر کی بیماری لاحق ہے تو پھر آپ کو بھی اس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے- اس کے علاوہ نوجوانی سے درمیانی عمر تک پہنچنے کے دوران کم سے کم ایک مرتبہ بھی سر پر لگنے والی چوٹ بھی آپ کے دماغ میں تبدیلیاں پیدا کرسکتی ہے- اور یہ دونوں وجوہات یادداشت کو متاثر کرنے والی بیماری کے لاحق ہونے کی وجہ بن سکتی ہیں-

image


تنہائی
تحقیق نے یہ بات ثابت کی ہے کہ ایسے بزرگ افراد جو خود کو معاشرتی طور پر تنہا محسوس کرتے ہیں انہیں الزائمر کی بیماری لاحق ہونے کی خطرات بہت زیادہ ہوتے ہیں یعنی یہ افراد بھی باتیں بھولنے لگ جاتے ہیں- تحقیق کے دوران خود کو تنہا محسوس کرنے والے بزرگ افراد کے دماغ میں amyloid protein clusters (یادداشت کو متاثر کرنے والے پروٹین) عام لوگوں کے مقابلے میں 7.5 گنا زائد پائے گئے-

image


ہائی بلڈ پریشر
ہائی بلڈ پریشر نہ صرف آپ کے جسم کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ یہ آپ کے دماغ کے لیے بھی خطرناک ثابت ہوتا ہے- ہائی بلڈ پریشر کا مرض عمر گزرنے کے ساتھ آپ کی یادداشت کو شدید متاثر کرتا ہے اور آپ کی یادداشت کمزور ہونے لگتی ہے اور آپ باتیں بھولنا شروع ہوجاتے ہیں- اس لیے ضروری ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے مریض اپنے بلڈ پریشر پر نظر رکھیں-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Science suggests that what’s good for your body is also good for your mind: Exercise, a balanced diet, and maintaining a healthy weight all seem to be good for the brain, and may even reduce buildup of proteins related to Alzheimer’s disease.