چینی شخص کا اپنے کان میں اسپرے٬ لال بیگ اندر ہی ہلاک

ایک چینی شخص نے اپنے کان میں موجود لال بیگ کو باہر نکالنے کی متعدد ناکام کوششوں کے بعد کان میں کیڑے مار اسپرے چھڑک کر اندر ہی ہلاک کردیا- لیکن اس عمل سے اس پریشانی ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی-
 

image

چینی شہر Chengdu سے تعلق رکھنے والے 60 شخص نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ 1 فروری کو اس کے کان میں ایک لال بیگ داخل ہوگیا تھا جسے باہر نکالنے کے لیے اس نے متعدد گھریلو اوزاروں کا استعمال کیا- لیکن اسے کسی بھی کوشش میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی-

3 روز کی مسلسل کوششوں کے باوجود جب لال بیگ باہر نہیں نکلا تو چینی شخص کے دل میں یہ خوف پیدا ہوا کہ کہیں لال بیگ مزید آگے نہ چلا جائے اور اس لیے اپنے کان میں کیڑے مار دوائی کا اسپرے کر کے اس نے لال بیگ کو اندر ہی ہلاک کردیا-

اس طرح چینی شخص کو کامیابی تو حاصل ہوئی لیکن اس کا مسئلہ پھر بھی حل نہ ہوا کیونکہ اس طرح لال بیگ کان کے اندر ہی پھنس گیا-

ڈاکٹر کے مطابقہ کیڑے مار اسپرے انسان کے کان کے پردوں کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں اور یہ کیمیکل کیڑوں کے خلاف زیادہ مؤثر ثابت نہیں ہوتے-
 

image


بالآخر ڈاکٹر نے ہی اس چینی شخص کے کان سے مردہ لال بیگ کو باہر نکالا- یہ لال بیگ صرف چند منٹوں کے آپریشن کے ذریعے باہر نکالا گیا- اس لال بیگ کی سائز تقریباً ایک سینٹی میٹر تھا-

YOU MAY ALSO LIKE:

After several attempts to remove a cockroach that had crawled into his ear while he was sleeping, a Chinese man decided to kill the intruder by spraying bug spray into his ear canal. The 60-year-old man from Chengdu told doctors that a cockroach crawled into his ear on February 1st. He could feel it wiggling around inside, so he tried to force it out with various tools.