چکن گونیا،علامات،احتیاط،دیسی اور’’ روحانی علاج‘‘

ڈینگی کی طرح چکن گونیا بھی مچھر کی وجہ سے پھیلتا ہے ،صبح و شام کو اس مچھر کے کاٹنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے اس لئے ان اوقات میں زیادہ احتیاط کریں۔

روحانی احتیاط:
’’اور اگر خدا تم کو کوئی سختی پہنچائے تو اُس کے سوا اس کو کوئی دور کرنے والا نہیں اور اگر نعمت (وراحت)عطا کرے تو کوئی اس کو روکنے والا نہیں بے شک اﷲ ہر چیز پر قادر ہے(سورہ انعام آیت17-18)
بیماری اﷲ کا امتحان ہے جس کو دور کرنا بھی اﷲ کی مرضی پر منحصر ہے اور ہر بیماری سے بچنے کا آسان طریقہ یہ ہے کے اﷲ کو یاد رکھیں ،اور اس آیت کو کم از کم روز ایک بار ترجمہ کے ساتھ پڑھ لیں انشاء اﷲ اﷲ کی مدد ضرور پہنچے گی۔

دیسی علاج:
نیم گرم پانی میں لاہوری نمک ڈال کر جہاں جہاں بخار کی وجہ سے درد ہو سکائی کریں انشاء اﷲ جلد آرام آ جائے گا۔
رات کو سونے سے پہلے ’’دو‘‘انجیر ‘‘کھانا بخار کی شدت کو کم کر دیتا ہے،اور اگر آپ یہ عادت بنا لیں تو بہت فائدہ مند ہے۔

چکن گونیا کی علامات :
۱)تیز بخار ۲)جوڑوں میں درد ۳)جسم میں شدید درد ۴)سر میں درد
۵)الٹی ۶)کمزوری ۷)جسم پر سرخ دھبے ۸)آنکھوں میں درد

گھراور محلے میں احتیاط:
۱)گندا پانی جمع نہ ہونے دیں ۲)بچوں کو فل آستین کے کپڑے پہنائیں ۳)موسپل لگا کر باہر بھیجیں
۴)صبح و شام کے وقت دروازے و کھڑکیاں بند رکھیں ۵)مچھر دانی کا استعمال کریں
۶)اگر لیموں میں لونگ ڈال کر کمرے میں رکھیں تو بھی مچھر نہیں آتے ۷)اسپرے کریں

نوٹ:بخار ہلکا بھی ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں تا کہ مصیبت آنے سے پہلے ہی اُس کا حل نکالا جا سکے۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 238206 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.