’خانہ کعبہ‘ میں خود سوزی کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں واقع دنیا کی سب سے بڑی مسجد، ”مسجد الحرام“ میں موجود مسلمانوں کے انتہائی مقدس ترین مقام خانہ کعبہ کے قریب سے پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو خود سوزی کرنے کی کوشش کر رہا تھا-

سعودی پولیس کے مطابق یہ 40 سالہ شخص خانہ کعبہ کے قریب اپنے کپڑوں پر پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن پولیس کی بروقت مداخلت نے اس شخص کی یہ کوشش ناکام بنادی-
 

image

سکیورٹی پر مامور پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ “ گرفتار کیے جانے والا شخص بظاہر ایسے حرکتیں کر رہا ہے جنہیں دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ اس شخص کی ذہنی حالت درست نہیں ہے“-

تاہم اس واقعہ کے بارے میں پولیس کی جانب سے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا-

اگرچہ اس واقعہ کی ایک ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گردش کر رہی ہے، جس میں مسجد میں موجود افراد اور سکیورٹی فورس کے اہلکار اُس شخص کو وہاں سے لے جاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ لیکن سوشل میڈیا پر زیر گردش اس ویڈیو کے مصدقہ ہونے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

According to local daily Sabq, an eyewitness said that he saw a man pour gasoline on the Kaaba, Xinhua news agency reported. He alerted the police, who arrested the man. The incident occurred at 11 p.m., on Monday.