عظمتوں و رفعتوں کے پیکر محمدا شفاق طاہر

پیشہ معلمی پوری دنیا کے تمام پیشوں سے بڑھ کر عظیم سے عظیم تر ہے پڑھنے پڑھانے لکھنے لکھانے کا سلسلہ کب سے شروع ہے یہ اﷲ تبارک و تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے جب کائنات کو تخلیق کیا گیا تو لوح و قلم کو پیدا کرنے کے بعد خدائے زوالجلال نے خود لوح پہ لکھا اور نبی پاک کو جبرائیل آمین نے کہا پڑھ اپنے رب کے نام سے یوں اس تناظر میں دیکھا جائے تو خود نبی پاک محسن انسانیت کائنات کے اندر ایک بڑئے معلم تھے اس حوالہ سے پیشہ معلمی نہ صرف مقدس پیشہ ہے بلکہ قابل قدر اس حوالے سے بھی ہے اس کی نسبت ہمارئے آخری نبی سے ہے ۔

پیشہ معلمی کی مقدس نسبت سے آج تک جو بھی اس سے جڑ گیا وہ بھی مقدس ہو گیا بسا اوقات ہم تنقید کرتے ہیں مگر اس میں اصلاحی پہلو بہت کم ملتا ہے اسی طرح لکھاری ایک عظیم محسن کی کردار کشی کر بیٹھتا ہے ۔مضمون کی طوالت سے بچنے کے لیے اپنے اصل موضوح کی طرف کوشش کروں گا ۔

صدر معلم محمد اشفاق طاہر 31جنوری کو اپنی سروس پوری کر کے ریٹائرڈ ہو جائیں گئے ان کی الوداعی تقریب 21جنوری کو جورا ہائی سکول میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر تھے ۔ان کے اوصاف حمیدہ کے حوالے سے 15دن قبل صفحہ قرطاس پہ سیاسی پھیلانے کی ناکام کوشش کی ہر بار چند سطور کے بعد ان کو مٹا دیا محبت ،عزت دل و دماغ میں سرائت کر جائے اکثر معنی کبھی الفاظ ساتھ چھوڑ دیتے رہے اس طرح تقریب کے دوران دل نے عقل کی نہ ماننے کی دلیل دی تو حاضری ضروری سمجھی جو چاپلوسی ،خوشحامد سے ماورا ء اس نسبت سے بھی ہے محمد اشفاق طاہر راقم کے روحانی باپ بھی ہیں اس مقدس رشتہ کی نسبت سے خوش حامد کا شائبہ تک پیدا نہیں ہو سکتا کہیں بھی ریاء شامل نہیں ۔

محمدا شفاق طاہر کا فیض مجھ سمیت میرئے پورئے خاندان میں اپنی پوری آب و تاب سے چمکتا ہے وہاں نیلم ویلی کاہر گھر ان کے فیوض و برکات کی روشنی سے مالا مال ہے ان کے اوصاف کے لیے یہی کافی تھا انہوں نے گھر گھر علم و روشنی کے چراغ روشن کیے جس سے ہم جیسے بھولے بھٹکوں کو راستہ نظر آیا لیکن ان کے اوصاف حمیدہ اتنے ہیں جن کو بیان کرنے سے راقم عاجز ہے وہ بلا شبہ بغیر شراکت کے بہت سے اوصاف کے اکیلے مالک ہیں نصابی سرگرمیوں کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں میں شاگردوں کو ڈھال کر بزم ادب کی محفلیں سجا کر کردار سازی کے ساتھ اعتماد سازی کرتے رہے ہر ادارہ میں دن کو کلاسزز کا اجراء ہوتا ہے مگر موصوف نے ایک نئی روائت قائم کی سالانہ امتحانات سے قبل سردیوں کی طویل یخ بستہ راتوں کو کلاسزز کا اجراء کیا جاتا صرف نماز اور کھانے کا وقفہ ہوتا اس نئی حکمت عملی سے ان کے سٹوڈنٹس آج اعلیٰ مقامات پہ فائز ہیں ۔یہاں ان کی سروس کا مختصر تعارف قارئین کرام کو کراؤں گامحمد اشفاق طاہر نے 20/03/1975کو بطور پرائمری مدرس گورنمنٹ ہائی سکول پونہ ضلع بھمبر میں تعینات ہوئے وہاں سے گورنمنٹ ہائی سکول بگنہ خیرآباد (مظفرآباد)ٹرانسفر ہوئی وہاں سے گورنمنٹ پرائمری سکول کٹن اعزازی مڈل سکول چلایا،وہاں سے پرائمری سکول اسلام پورہ آئے وہاں سے انہوں نے پی ۔ٹی ۔سی کی تربیت حاصل کرنے کے لیے مظفرآباد چلے گئے جہاں انہوں نے آزاد کشمیر بھر سے پہلی پوزیشن حاصل کی اس کے بعد گورنمنٹ مڈل سکول جورا تعینات رہے جورا سے بطور جونیئر ٹیچر 1982میں لیسواہ ،وہاں سے 1990میں سینئر مدرس مڈل سکول اشکوٹ بطور صدر معلم ،جبکہ سینئر مدرس گورنمنٹ ہائی سکول جورا تعینات رہنے کے بعد 1992میں ائے ای او زنانہ و مردانہ وسطی تعینات رہنے کے بعد 2011میں صدر معلم مڈل سکول نگدر 2012میں صدر معلم مڈل سکول اشکوٹ 2013میں گورنمنٹ ہائی سکول جورا تعینات ہوئے اور 42سال سروس کی دوران سروس ریزلٹ 100/%دیا سابق وزیر تعلیم میاں عبدالوحید،محترمہ نورین عارف،سیکرٹری تعلیم صادق ڈار ،اصغر اعوان سیکریٹری تعلیم ،سردار ایوب خان ڈی پی آئی ،درخشندہ ندیم ڈی پی آئی ،سعیدہ بخاری ڈی پی آئی ،خلیل الرحمان مغل ڈی ای او،بشری ملک ڈی ای او،رفعت وسیم ڈی ای او،جمشید نقوی ڈی ای او زنانہ و دیگر نے تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازاآفیسر موصوف کے تین بھائی ہیں سینئر مدرس منشاء انجم ،فاریسٹ گارڈ احمد سعید خواجہ ،سیاسی و سماجی رہنماء اورٹھیکدار خواجہ توصیف احمد شامل ہیں ۔

نیلم کی عوام خواجہ برادری کے عظیم سپوت کے ریوں کا ،انسان دوستی کا ،محکمہ دوستی کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اعتراف کر چکی ہے اور ان کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے جو بلا شبہ عظمتوں و رفعتوں کے پیکر ہیں انہوں نے ہمیشہ ایک طرف اپنی غیرت کو ،اپنی عزت کو ،اپنے پیشہ معلمی کو اور انسانیت کی جو اعلیٰ روائت قائم کی ہے اس اعتبار سے عوام ،اور محکمہ تعلیم قابل تعریف ،قابل تحسین ہے۔ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب محکمہ تعلیم کی حوصلہ افزائی تھی ،غریب عوام کی ،اہل نیلم کی ،سماج میں زندہ رہنے والوں کی عزت افزائی، تھی ،چونکہ ان کی شخصیت سے ان کے منصب سے ،ان کی کارکردگی و کارگزاری سے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کو بالعموم فائدہ پہنچا ہے مایہ نازاور مثالی شخصیت ہیں اپنے کام کے اعتبار سے ،اپنے پیشہ کے اعتبار سے،اپنی سوچ و فکر کے اعتبار سے ،اپنی شاندار کارکردگی کے اعتبار سے آپ نے محکمہ کو ممتاز بنایا اور یہی وجہ ہے آج نیلم ویلی کا ہر پیرو جواں ان کا قدر داں نظر آتا ہے ان کے اعزاز میں منعقد ہ تقریب و اہل قلم کے حروف ایک تاریخ کا رخ اختیار کر لیتے ہیں صدر معلمی کے پیشہ پہ فائز ہونا ہی جہاں ایک بہت بڑی بات ہے اپنے پیشہ کے لحاظ سے عملا ایک بہترین آفیسر ثابت کرنا بہت بڑئے اعزاز کی بات ہے اپنے پیشہ سے والہانہ لگاؤ پہ اہلیان نیلم آپ کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ان کے فیض سے ہر گھر میں اجالا ہے یہ سلسلہ بڑھ رہا ہے کم نہیں ہو گا یہ روشنیوں کا فیض ہر دن و رات میں دوگنا ہو رہا ہے وہ ایسے پودئے لگا چکے ہیں جن سے پوری ایک قوم فیضیاب ہو رہی ہے ،قیامت تک ہوتی رہے گی اﷲ تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے اس صدقہ جاریہ کو ان کے لیے توشہ اخرت بنائے ان کے لگائے ہوئے پودوں سے جو تنآور ہو چکے ہیں ان سے عوام مستفید ہوتی رہے ہر پودئے کو خیر کا منبح بنائے ،ان کے جلائے ہوئے چراغوں کی روشیوں سے نیلم روشن ہوتا رہے آمین۔

Zia Sarwar Qurashi
About the Author: Zia Sarwar Qurashi Read More Articles by Zia Sarwar Qurashi: 43 Articles with 42077 views

--
ZIA SARWAR QURASHI(JOURNALIST) AJK
JURA MEDIA CENTER ATHMUQAM (NEELUM) AZAD KASHMIR
VICE PRESIDENT NEELUM PRESS CLUB.
SECRETORY GENERAL C
.. View More