رنگارنگ اور سحر انگیز مقامات جن کا جادو سر چڑھ کر بولے

رنگ ہماری زندگی میں چمک پیدا کرتے ہیں- کچھ رنگ ہمارے مزاج کو خوشگوار بناتے ہیں تو کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو ہمیں مزید اداس کردیتے ہیں- لیکن زیادہ تر ان خوبصورت رنگوں کا استعمال مختلف چیزوں یا پھر مقامات کو دلکش بنانے کے لیے کیا جاتا ہے تاکہ جیسے ہی ہماری نگاہ ان پر پڑے تو ہمارے دل کے لیے خوش کن ثابت ہوں- ہم آج کے آرٹیکل میں دنیا کے چند ایسے رنگارنگ مقامات کا ذکر کریں جنہیں دیکھتے ہی انسان ان کے سحر میں گرفتار ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا-


Stary Rynek Square
یہ حسین رنگوں سے آراستہ اسکوائر پولینڈ کے علاقے Poznan میں واقع ہے- اس مقام پر موجود تمام عمارات کا رنگ اور ڈیزائن ایک دوسرے سے مختلف ہے- پرسکون لمحات گزارنے کے لیے یہ ایک بہترین جگہ ہے کیونکہ رنگ آپ کے مزاج کو خوشگوار بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں-

image


Mexico
میکسیکو کی ایک پہاڑی پر واقع 209 گھروں کو خوبصورت رنگوں سے آراستہ کرنے کا سہرا وہاں کی حکومت کے سر ہے- 20 ہزار اسکوائر میٹر کے اس رقبے کو رنگوں سے سجانے کے لیے تقریباً 20 ہزار لیٹر پینٹ کا استعمال کیا گیا- یہ نوجوانوں کے درمیان تشدد کو کم کرنے کی کوشش تھی-

image


Most colorful bridge
یہ رنگا رنگ پُل سنگاپور میں واقع ہے اور اسے Alkaff Bridge کے نام سے جانا جاتا ہے- یہ پُل 1997 میں تعمیر کیا گیا تھا جبکہ 2004 میں ایک فلپائنی آرٹسٹ Pacita Abad نے اس پُل کو 52 مختلف رنگوں سے دلکش بنا دیا اور اس کے لیے 900 لیٹر پینٹ کا استعمال کیا گیا-

image


Most colorful hotel
کیلیفورنیا کے اس دلچسپ رنگوں سے آراستہ دلکش ہوٹل کو The Saguaro کے نام سے جانا جاتا ہے- اس پورے ہوٹل کی اندرونی و بیرونی تزئین و آرائش مختلف خوبصورت رنگوں سے کی گئی ہے- اس ہوٹل میں 245 کمرے٬ میٹنگ اسپیس٬ فٹنس سینٹر٬ ریسٹورنٹ اور پول موجود ہیں-

image


Most colorful slum
یہ ریو ڈی جنیریو کی سب سے زیادہ رنگا رنگ بستی ہے- یہاں کا دلکش موسم اور یہ حسین رنگ ایک عظیم نظارہ پیش کرتے ہیں- متعدد بین الاقوامی مشہور شخصیات اب تک اس بستی سے متاثر ہوچکی ہیں- بستی کے مقامی افراد سیاحوں کو بستی پرکشش حصوں کی سیر کرواتے ہیں-

image


Most photographed street
یہ کوپن ہیگن کا ایک ایسا مقام ہے جس کی بہت زیاد تصاویر کھینچی جاتی ہیں جس کی وجہ یقیناً اس مقام کے خوبصورت رنگ ہیں- 19ویں صدی میں یہاں پانی کے علاوہ کچھ نہیں تھا لیکن آج یہ بندرگاہ انتہائی جدید اور تفریح سے بھرپور ہوچکی ہے- اس مقام پر کئی ریسٹورنٹ بھی واقع ہیں-

image


Nuuk
یوں تو مکمل گرین لینڈ ہی خوبصورت ہے لیکن اس مقام کی بات سب سے الگ ہے- یہ گرین لینڈ کا خوبصورت دارالحکومت ہے- اس مقام کے دلکش حسن میں رنگا رنگ گھروں کے علاوہ یہاں موجود سفید رنگ کی برف کا بھی ایک اہم کردار ہے جس نے اس جگہ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کردیا ہے-

image

The Venetian island
اٹلی کے اس جزیرے کی ہر گلی کسی قوسِ قزاح کی مانند دکھائی دیتی ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں کے ہر گھر کا رنگ دوسرے سے مختلف ہے- گھروں کے رنگ ایک اسکیم کے تحت کیے گئے ہیں- یہاں گھر رنگنے سے قبل حکومت کو درخواست دینا ہوتی ہے اور اجازت کے بعد ہی گھر پر رنگ کیا جاسکتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Colors fill brightness excitement in our life. Colorful places, thing are soothing. Some colors motivational us some make us unhappy. There are number of places around the world, which are colorful and give us the same message. Therefore, here is the list of the colorful places on this globe.