دنیا کا سب سے چھوٹا پہاڑ اور پہاڑی سلسلہ

آپ آج تک بلند و بالا اور ہیبت ناک پہاڑوں کے بارے میں سنتے آئے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو دنیا کے سب سے چھوٹے پہاڑ اور سب سے چھوٹے پہاڑی سلسلے کے بارے میں بتائیں گے جس کے بارے میں یقیناً آپ نے کبھی نہیں سنا ہوگا-
 

image

جی ہاں دنیا کا سب سے چھوٹا پہاڑ جسے Mount Wycheproof کے نام سے جانا جاتا ہے ایک چھوٹی سی آسٹریلوی سڑک کے کنارے پر واقع ہے-

یہ پہاڑ سطحِ سمندر سے 148 میٹر کی بلندی پر واقع ہے لیکن اس پہاڑ کی اپنی بلندی صرف 43 میٹر ہے کیونکہ اس کے اردگرد کی زمین بھی بلند ہے اس لیے یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ اس پہاڑ کا آغاز کہاں سے ہورہا ہے؟-
 

image


یہ پہاڑ آسٹریلیا کے Wycheproof نامی قصبے میں واقع ہے اور یہ نام Aboriginal زبان کا لفظ ہے جس کے معنی “ گھاس کا پہاڑ “ کے ہیں- یوں تو یہ قصبہ 1846 میں آباد ہونا شروع ہوا تھا لیکن سرکاری سطح پر اس کے قیام کی تاریخ 1875 کی ہے-

اس کے علاوہ دنیا کا سب سے چھوٹا پہاڑی سلسلہ شمالی کیلیفورنیا کے علاقے Sutter County کی وادی Sacramento میں واقع ہے-
 

image

Sutter Buttes نامی اس پہاڑی سلسلے کی بلندی 610 میٹر ہے لیکن اس کی متعدد چوٹیوں کی وجہ سے اسے دنیا کا سب سے چھوٹا پہاڑی سلسلہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے-

زراعتی زمین کے گرد موجود یہ پہاڑ درحقیقت ایک فعال آتش فشاں پہاڑی سلسلہ ہے -
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

That little bump ahead, just beyond the fork in the road, is the world’s smallest registered mountain. Located in Australia’s low-lying Terrick Terrick Range, Mount Wycheproof stands 148 meters above sea level, which is pretty decent for a small mountain. However, it rises only 43 meters above the surrounding plain, and because the ground rises gradually to the summit, it’s hard to say where the mountain begins.