جہاز میں سفر کرنے والے بازوں سے متعلق دلچسپ انکشافات

کسی بھی ہوائی سفر کے شروع کرنے سے قبل ایک خدشہ جو آپ کے دماغ میں ضرور جنم لیتا ہے وہ یہ ہوتا ہے کہ سفر کے دوران جہاز میں آپ کے برابر والی نشست پر بیٹھنے والا شخص جانے کیسا ہوگا؟ کہیں آپ کا یہ پڑوسی خراٹے تو نہیں لیتا ہوگا٬ یا کہیں آپ کی بھی جگہ تو نہیں گھیر لے گا؟ یا پھر شاید کوئی چیخنے چلانے والا بچہ ہو-

اب آپ کا یہ پڑوسی جیسا بھی ہو لیکن قطر٬ ایمریٹس٬ اتحاد٬ رائل یا پھر اردن کی ائیر لائنس سے سفر کرنے والوں کا واسطہ منفرد پڑوسی سے پڑتا ہے اور وہ کوئی انسان نہیں بلکہ پالتو پرندہ ہوتا ہے جسے دنیا باز (Falcon) کے نام سے جانتی ہے-
 

image

جی ہاں مشرقِ وسطی کی چند ائیر لائنز میں باز بھی سفر کرتے ہیں اور ان پرندوں کے نہ صرف اپنے پاسپورٹ ہوتے ہیں بلکہ اکثر انہیں سفر کے دوران اپنے مالکان کے ساتھ والی نشست پر بیٹھنے کی اجازت بھی حاصل ہوتی ہے-

رواں ہفتے بھی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر کافی تہلکہ مچایا- اس تصویر میں متعدد باز کو اپنے مالک کے ساتھ ہوائی جہاز میں سفر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے-

یہ 80 باز تھے جو کہ ایک سعودی شہزادے کی ملکیت تھے اور آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ اس ہوائی سفر میں ہر باز کے لیے علیحدہ ٹکٹ اور سیٹ حاصل کی گئی تھی-

یہ تصویر احمت یاسر نامی نوجوان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ “ یہ باز سعودی عرب میں جدہ کی طرف سفر کر رہے تھے جبکہ ان کی تصویر ان کے پائلٹ دوست نے کھینچی تھی“-

Status symbol
مشرقِ وسطی میں باز شاہانہ طرز زندگی کی علامت سمجھے جاتے ہیں- اور یہ عام سی بات ہے کہ اکثر مالکان اپنے باز ہوائی سفر کے دوران اپنے ساتھ ہی رکھتے ہیں اور یہ کسی پنجرے میں قید بھی نہیں ہوتے- اب چاہے یہ سفر اکانومی کلاس میں کیا جارہا ہو یا پھر فرسٹ کلاس میں-
 

image


باز کا جہاز میں سفر کرنا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے البتہ کمرشل ائیرلائنز میں ایک وقت میں صرف 6 باز سفر کر سکتے ہیں-

Falconry ایک ایسا کھیل ہے جو کہ باز کے ساتھ کھیلا جاتا ہے اور یہ مشرقِ وسطیٰ کی ثقافت کا ایک اہم ترین حصہ ہے- روایتی طور پر اس پرندے کو خوراک کے حصول کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن آجکل اسے پالا بھی جارہا ہے اور کھیلوں کے لیے بھی استعمال کیا جارہا ہے-

ثقافتی ماہر Nasif Kayed کے مطابق باز کی قیمت 544 ڈالر سے لے کر 19058 ڈالر کے درمیان ہوتی ہے- کم یا زیادہ قیمت کا انحصار باز کی اقسام اور صلاحیتوں پر ہوتا ہے-

متحدہ عرب امارات میں ان پرندوں کے اپنے پاسپورٹ ہوتے ہیں تو انہیں اسمگل نہ کیا جاسکے- یہ پاسپورٹ منسٹری آف انوائرمنٹ اینڈ واٹر کی جانب سے جاری کیے جاتے ہیں جو کہ 3 سال تک قابلِ استعمال ہوتے ہیں اور ان کی فیس 130 ڈالر ہوتی ہے-
 

image

سال 2002 سے 2013 کے درمیان حکومت کی جانب سے 28 ہزار سے زائد پاسپورٹ جاری کیے گئے-

Kayed کے مطابق صرف 6 ہفتوں میں باز کی مکمل تربیت کی جاسکتی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات کے شہری جانوروں کے طاقتور رشتہ قائم کرسکتے ہیں-

قطر ائیر ویز کی جانب سے اکانومی مسافروں کو اپنے ساتھ ایک باز رکھنے کی اجازت دیتی ہے لیکن پورے کیبن میں زیادہ سے زیادہ صرف 6 باز رکھنے کی اجازت ہوتی ہے- لیکن اس کے لیے باقاعدہ فیس ادا کرنی ہوتی ہے جو کہ فی پرندہ 115 سے 1620 ڈالر کے درمیان ہوتی ہے-
 

image

اتحاد ائیر لائن میں بھی باز ساتھ رکھنے کی اجازت موجود ہے لیکن یہاں آپ کو سفر کے دوران تمام جانور پنجروں میں قید رکھنا ہوں گے-

Royal Jordanian Airlines ایک مسافر کو دو باز ساتھ رکھنے کی اجازت مہیا کرتی ہے اور پورے کیبن میں ایک وقت میں زیاد سے زیادہ 10 سے 15 باز رکھے جاسکتے ہیں- لیکن مسافر اس پرندے کا خرچہ عام اضافی سفری سامان پر آنے والی لاگت سے بھی 3 گنا زائد وصول کیا جاتا ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Have you ever boarded a flight dreading who might be your neighbor for the next few hours? Maybe they'll snore, or encroach on your personal space, or perhaps it'll be a screaming baby. Passengers flying on Qatar, Emirates, Etihad or Royal Jordanian Airlines, however, have a unique type of neighbor to worry about -- the pet falcon.