بلیک بیری کی "Mercury" کے ساتھ دھماکہ دار انٹری

بلیک بیری رواں ماہ ایک ایسا حیرت انگیز اور جدید موبائل فون متعارف کروانے جا رہا ہے جس کے فیچرز کے بارے میں انٹرنیٹ کی دنیا میں کئی افواہیں اور قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں- بلیک بیری کی جانب سے Mercury نامی یہ موبائل فون 25 فروری 2017 کو متعارف کروایا جائے گا-
 

image

انٹرنیٹ پر اس نئے موبائل فون کے بارے میں سب سے زیادہ اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بیلک بیری کے سابقہ ماڈلز کی مانند اس موبائل میں بھی QWERTY keyboard ہی موجود ہوگا جبکہ اس کا ڈسپلے بھی پہلے کے جیسا ہی ہوگا- تو پھر سوال یہ اٹھتا ہے کہ نیا کیا ہوگا؟

اگرچہ بلیک بیری کے حکام کی جانب سے اس موبائل فون کے متعارف کروائے جانے کی تاریخ سے تو آگاہ کیا گیا ہے لیکن اس کے فیچرز کے حوالے سے خاموشی اختیار کی گئی ہے-

انٹرنیٹ کی دنیا میں اس موبائل فون کے فیچرز کے حوالے سے جو افواہیں بہت زیادہ گردش کر رہی ہیں ان کے مطابق یہ ایک ایسا موبائل فون ہوگا جو باآسانی جیب میں سما جائے گا٬ موبائل فون کا کی بورڈ اپ ڈیٹ ہوگا اور اس میں موجود اسپیس بار کے بٹن کا سائز بڑا ہوگا جو ہوم بٹن کے طور پر بھی اپنی خدمات سرانجام دے گا- اس کے علاوہ مرکری میں فنگر پرنٹ اسکینر کی خصوصیت بھی موجود ہوگی-

مرکری کی مزید نمایاں خوصیات کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس موبائل میں کی بورڈ کے باوجود ٹچ اسکرین بھی ہوگی٬ اس کے علاوہ اسنیپ 625 پروسیسر٬ 3 جی بی ریم اور دو کیمرہ موجود ہوں گے جس میں فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل اور بیک کیمرہ 18 میگا پکسل کا حامل ہوگا-
 

image


بلیک بیری کے مطابق مرکری ان کا آخری موبائل ہے جسے کمپنی میں ڈیزائن کیا گیا ہے اور اب مزید اسمارٹ فون ڈیزائن نہیں کیے جائیں گے-

بلیک بیری کے چیف آپریٹنگ آفیسر Ralph Pini کا کہنا ہے کہ “ ہم اپنے آنے والے نئے موبائل فون "Mercury" کے حوالے سے انتہائی پرجوش ہیں- یہ ہمارا آخری فون ہوگا جسے کمپنی نے خود ڈیزائن اور تیار کیا ہے- ہمارے گلوبل لائسنسنگ پارٹنر ٹی سی ایل مرکری کو نہ صرف تیار کریں گے بلکہ اسے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں متعارف بھی کروائیں گے“-

YOU MAY ALSO LIKE:

Raising the temperatures high, Black Berry gives a New Year gift to the dedicated users by launching Black Berry Mercury on February 25th 2017. Rumors and speculations are all over the internet about the specifications and features of Black Berry’s Mercury, and the most talked about one is that, the Mercury is going to feature a QWERTY keyboard like the previous classic predecessors.