دنیا میں ایسا کیا ہورہا ہے جو آپ نہیں جانتے؟

باوجود اس کے کہ ہم سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر شائع ہونے والی خبروں کے ذریعے بےشمار معلومات حاصل کرتے ہیں لیکن پھر بھی دنیا میں کئی ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں جن کی خبریں ہم تک نہیں پہنچنے دی جاتیں- اور یہ سب خاص مفادات کے حصول کے لیے کیا جاتا ہے- ہماری توجہ غیر اہم واقعات پر مرکوز رہتی ہے اور اصل حقائق ہم سے چھپا لیے جاتے ہیں- دنیا بھر میں بہت کچھ ایسا ہورہا ہے جس سے دنیا کی ایک بڑی آبادی لاعلم ہے- وہ کیا ہے؟ آئیے جانتے ہیں-
 

image
ہر سال دنیا کے متعدد صحراؤں کے رقبے میں اضافہ ہوجاتا ہے- مثال کے طور پر صحارا صحرا کے رقبے میں جنوب کی جانب سال 1900 سے لے کر اب تک 250 کلومیٹر کا اضافہ ہوچکا ہے-
 
image
انسانوں کی ذہانت میں ہر سال اوسطاً 3 آئی کیو پوائنٹس کا اضافہ ہورہا ہے- ایسا کیوں ہورہا ہے٬ اس بارے میں سائنسدان اب تک کچھ بھی یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکے-
 
image
گزشتہ 20 سالوں کے دوران کینسر کے مریضوں کی شرح میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور یہ کمی مستقل جاری ہے-
 
image
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ افریقہ دنیا کا سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا خطہ ہے اور یہاں کے حالات اتنے بھی برے نہیں جتنے کہ مغربی این جی اوز ظاہر کرتی ہیں- درحقیقت ان این جی اوز کو بھوک سے نڈھال بچوں کی تصاویر دکھائے بغیر فنڈز حاصل نہیں ہوتے-
 
image
سال 2000 سے اب تک 1 لاکھ 50 ہزار سے میکسیکو کے رہائشی منشیات فروشوں کی آپس کی جنگ کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں-
 
image
قطر میں فیفا ورلڈ کپ اسٹیڈیم کی تعمیر انتہائی خوفناک ثابت ہوئی ہے- اس اسٹیڈیم کی کے دوران اب تک 1 ہزار سے افراد ہلاک ہوچکے ہیں- اور ہلاک ہونے والے زیادہ تر مزدور تارکینِ وطن تھے اور ایشیائی ممالک سے تعلق رکھتے تھے- اور اسی وجہ سے یہ تعداد خبروں کی زینت بھی نہ بن سکی-
 
image
یقیناً دنیا میں شہد کی مکھیاں ہلاک ہورہی ہیں لیکن وہ اتنی تیزی سے بھی ہلاک نہیں ہورہیں جتنا کہ میڈیا میں سنا جاتا ہے- ان کی آبادی کم ہونے کی رفتار اتنی زیادہ نہیں کہ اسے خطرناک صورتحال قرار دیا جاسکے-
 
image
آپ نیوز ویب ساثٹس٬ سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور فورم وغیرہ پر متعدد تبصرے پڑھتے ہیں لیکن حقیقت میں متعدد بار لوگوں کو ان تبصروں کی مدد سے تخریبی پیغامات پھیلانے کے لیے ادائیگی کی جاتی ہے-
 
image
آج کا دور انسان کی توقعات سے بھی زیادہ تیز رفتار اور جدید ہے- یہاں تک اب ایسے کمپیوٹر بھی تخلیق کیے جاچکے ہیں جو نہ صرف خود سے کچھ سیکھ سکتے ہیں بلکہ اپنی پروگرامنگ بھی خود ہی کرسکتے ہیں-
 
image
خودکشی کرنے والے برطانوی فوجیوں کی تعداد جنگ میں ہلاک ہونے والے برطانوی فوجیوں سے کئی زیادہ ہے- اور اب فوجیوں کے خودکشی کرنے کا یہ رجحان دیگر ممالک میں بھی زور پکڑتا جارہا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

In spite (and many times because of) all the social media and internet news, we tend to have a skewed view of the world around us. Quite often we think it is actually worse than it really is or we are focused on only a few historically insignificant events like a presidential election. There are other, arguably more important things happening in the world. These are some things happening in the world today that many people don’t know about!