امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کس خوف میں مبتلا؟ حیران کن حقیقت

کیا آپ جانتے ہیں کہ بلند و بانگ دعوؤں اور ڈرانے دھمکانے کی وجہ سے شہرت رکھنے والے نئے متنازعہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خود کس چیز سے خوف آتا ہے؟ اگر نہیں تو آپ بھی حقیقت جان کر ضرور حیران رہ جائیں گے-
 

image

جی ہاں دنیا کے سپر پاور ملک کا اعزاز رکھنے والے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بلندی اور سیڑھیاں اترنے سے خوف آتا ہے۔

اس حقیقت کا انکشاف اس وقت ہوا جب برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے دورہ امریکا کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک موقع پر برطانوی وزیراعظم تھریسامے ہاتھ تھامے اترتے ہوئے دکھائی دیے-

ابتدا میں ان مناظر کو دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کا اثر قرار دیا گیا لیکن جلد ہی انکشاف ہوا ہے کہ یہ ہاتھ دوستانہ تعالقات کی وجہ سے نہیں بلکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ڈر کی وجہ سے تھاما تھا-
 

image


درحقیقت ڈونلڈ ٹرمپ Bathmophobia نامی ایک ایسے مرض یا خوف کا شکار ہیں جس میں انسان بلندی سے خوف کھانے کے علاوہ سیڑھیاں اترتے اور ڈھلوان سے نیچے آنے سے بھی ڈرتا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

The pictures went around the world as a sign of the ‘extra-special relationship’ between Theresa May and Donald Trump – shots of the pair holding hands at the White House.