چینی شخص کا سائیکل پر سینکڑوں کلومیٹر غلط سمت میں سفر

چین کے کے ایک رہائشی نے نیا چینی سال اپنے سینکڑوں کلومیٹر دور آبائی گھر میں منانے کا فیصلہ کیا اور وہاں تک پہنچنے کے لیے اس نے سائیکل کا انتخاب کیا تاکہ پیسے بچائیں جاسکے لیکن 30 دن کے سفر اور 500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد اس پر انکشاف ہوا کہ وہ اب تک غلط سمت میں سفر کر رہا تھا-

اس چینی شخص جس کی شناخت چھپائی گئی ہے نے دسمبر میں چیچیہار شہر سے سائیکل پر اپنے سفر کا آغاز کیا اور اس کی منزل 17 سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ریژاو نامی چینی مقام تھا۔
 

image

لیکن 30 دن کے دوران 500 سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد چین کے وسطیٰ صوبہ انہوئی کے ہائی وے پر چڑھا تو ہائی وے پولیس نے اسے روک لیا کیونکہ اس ہائی پر سائیکل کا داخلہ ممنوع تھا-

ہائی وے پولیس نے ہی چینی شخص اس حقیقت سے بھی آگاہ کیا کہ وہ گزشتہ ایک ماہ سے غلط سمت میں سفر کر رہا ہے-

تاہم ہائی وے پولیس نے رحمدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود اپنے پیسوں سے چینی شخص کو ٹرین کا ٹکٹ خرید کر دیا تاکہ وہ اپنے گھر پہنچ سکے۔

بین الاقوامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ چینی شخص پیسوں کی کمی کی وجہ سے سفر کے دوران انٹرنیٹ کیفیز میں رات بسر کرتا تھا جبکہ راستوں کے تعین کے لیے لگائے جانے والے نصف سائن بورڈ پڑھنے سے بھی قاصر تھا-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

A man hoping to cycle home cross-country for Chinese New Year realised 30 days into his trip that he had been travelling in the wrong direction. The young migrant worker from China was aiming for his home in Qiqihar, Heilongjiang province, after setting off from Rizhao - over 1,700km away.