جمبو پبلشنگ سے ڈاکٹر نسرین شگفتہ کی تصنیف کی اشاعت

جمبو پبلشنگ سے ڈاکٹر نسرین شگفتہ کی تصنیف کی اشاعت
لائبریری سائنس:کثیرالانتخاب سوالات[انٹرمیڈیٹ سال دوم]۔کراچی: جمبو پبلشنگ، ۲۰۱۶ء۔ ۷۴ص۔ قیمت ۱۵۰ روپے
مبصرہ: نائلہ اشرف شکوری
پیش نظر تصنیف ڈاکٹر نسرین شگفتہ کی چوتھی کاوش ہے ان کی پہلی کتاب "درخشاں ستارے" کے نام سے انتہائی قابل قدر اضافہ ہے۔ جس میں انھوں نے لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس کی مایہ ناز خواتین کے انٹرویوز شامل کئے۔جس سے ان شخصیات کی پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں پتہ چلتا ہے کہ انھوں نے کس طرح اپنے پروفیشن میں خدمات سر انجام دیں لہذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس کتاب کو مرتب کرنے کا مقصد نئی نسل کو ان کی خدمات سے روشناس کرانا اور انھیں مستقبل میں اسی طرح کام کرنے کی طرف رغبت دلانا ہے۔

مصنفہ کی دوسری تالیف "زندگی پر کتاب اور کتب خانہ کے اثرات" جو ڈاکٹر نسیم فاطمہ کے ساتھ مشترکہ کاوش ہے۔ یہ جائزہ افراد کی زندگی کے مختلف ادوار میں ہونے والے کتابی اثرات کا احاطہ کرتا ہے۔ اس میں مختلف پیشہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر نسرین شگفتہ کی تیسری تصنیف "لائبریری سائنس: کثیر الانتخاب سوالات[انٹر میڈیٹ سال اول] ہے۔
زیر نظر کتاب کی ضرورت یوں محسوس کی گئی کہ لائبریری سائنس انٹر میڈیٹ کی سطح پر امتحانی پرچہ جات کی ساخت میں تبدیلی لائی گئی اور ایم سی کیوز یعنی کثیرالانتخاب سوالات کا اضافہ کیا گیا۔ اس ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے نصاب سے سوالات تیارکئے گئے۔ اس کو پاکستان کے تمام انٹر میڈیٹ ایجوکیشن بورڈ کے جدید نصاب کے عین مطابق ترتیب دیا گیا تاکہ تمام طالب علموں کے لئے کارآمد ہو سکے۔ اس کو معیاری اور مفید بنانے کی بھر پور کوشش کی گئی ہے۔

لائبریری سائنس انٹر میڈیٹ سال دوم میں لائبریری میں ہونے والے تمام تر افعال کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس میں جو عنوانات شامل کئے گئے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں۔

لائبریری تنظیم اور منصوبہ بندی، لائبریری مواد کا انتخاب، درجہ بندی، لائبریری کیٹلاگ سازی، حوالہ جاتی خدمات، دستاویزات، لائبریری مواد کا اجراء اور آٹومیشن۔
سوالات آسان زبان میں تحریر کئے گئے ہیں تاکہ طالب علم بآسانی سمجھ سکیں۔
ڈاکٹر نسرین شگفتہ کی ان کاوشات کو دیکھتے ہوئے اشفاق احمد کا ایک قول یاد آتاہے،
" اللہ تعالیٰ ہمیں آسانیاں دے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے"۔آمین۔
یہ کتاب درج ذیل پتہ اور نمبر سے منگوائی جا سکتی ہے۔ جمبو پبلشنگ۔فون نمبر: ۰۲۱۳۴۸۹۰۳۸۷