دنیا کے پرکشش مقامات پر واقع چند منفرد ریسٹورنٹ

اپنے شہر یا ملک سے باہر سیر و تفریح کے دوران کھانا کھانے کے لیے کسی ریسٹورنٹ میں کچھ لمحات گزارنا یقیناً ایک مختلف اور منفرد تجربے کا باعث بنتا ہے- عموماً لوگ کھانے کے لیے کسی ایسے ریسٹورنٹ کا انتخاب کرتے ہیں جہاں کا نہ صرف کھانا مزیدار ہو بلکہ اردگرد کا ماحول بھی انتہائی دلچسپ٬ دلکش اور منفرد ہو کیونکہ ماحول بھی آپ کے مزاج پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے- اسی حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے آج ہم آپ کو دنیا کے چند ایسے خوبصورت ریسٹورنٹ دکھائیں گے جہاں آپ نہ صرف مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں بلکہ یہاں گزارے جانے والے لمحات ہمیشہ کے لیے یادگار بن سکتے ہیں-


Restaurant Le 3842
یہ ریسٹورنٹ فرانس میں ’اگیولی دی میدی‘ نامی کی ایک پہاڑ پر واقع ہے- یہ ریسٹورنٹ سطح سمندر سے 3842 میٹر کی بلندی پر قائم کیا گیا ہے اس لیے اس کا نام بھی 3842 ہی رکھا گیا ہے- اس ریسٹورنٹ تک رسائی صرف چئیر لفٹس کی مدد سے ہی حاصل کی جاسکتی ہے- یہاں آنے والے مہمانوں کے لیے اردگرد کا خوبصورت ماحول خوشگوار تجربے کا باعث بنتا ہے-

image


El Diablo
اسپین کے جزیرے لیزاروٹ میں واقع تمن فایا نیشنل پارک میں موجود یہ ریسٹورنٹ آتش فشاں پہاڑوں کے قریب قائم کیا گیا ہے- اس ریسٹورنٹ کو باربی کھانوں کی وجہ سے بھی شہرت حاصل ہے- اس ریسٹورنٹ کے سب سے قریب واقع پہاڑ کو“ آگ کا پہاڑ “ کہا جاتا ہے-

image


The Green Dragon Inn
یہ زیرِ زمین ریسٹورنٹ نیوزی لینڈ کے علاقے مماتا میں موجود ایک پرکشش جھیل کے سامنے واقع ہے- یہ ایک انتہائی خوبصورت مقام ہے کیونکہ تاحدِ نگاہ اس جگہ پر ہریالی ہی ہریالی دکھائی دیتی ہے- اس ریسٹورنٹ کی اندرونی تزئین و آرائش انتہائی دیدہ زیب ہے-

image


Suhail
ابوظہبی کے قصر السراب ڈیزرٹ ریزورٹ میں یہ ریسٹورنٹ اپنے اردگرد کے ماحول کی وجہ سے سیاحوں کے لیے ان لمحات کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنا دیتا ہے- یہ خوبصورت ریسٹورنٹ ابو ظہبی کے ایک صحرا میں بنایا گیا ہے- اکثر صحراؤں میں بنے ریسٹورنٹ اور تفریحی مقامات سیاحوں کو ضرور اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں-

image


Ithaa Undersea Restaurant
زیرِ سمندر تعمیر اس ریسٹورنٹ میں کچھ وقت گزارنا یقیناً ہر شخص کی خواہش ہوسکتی ہے- مالدیپ کے جزیرے رنگالی آئی لینڈ میں سمندر کے نیچے بنے اس خوبصورت اور دلکش ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر چاروں طرف موجود سمندری مخلوق کا نظارہ ہر ایک کے لیے دلچسپ ثابت ہوسکتا ہے-

image


Faviken
یہ ریسٹورنٹ سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کے علاقے جارپن میں واقع ہے اور اسے چاروں اطراف سے قدرتی خوبصورتی نے گھیر رکھا ہے- ہوٹل کے اردگرد موجود ہریالی، پہاڑ اور جھیلوں کے دلکش نظارے سیاحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں-

image


Stratosfare
نیوزی لینڈ کا یہ خوبصورت ریسٹورنٹ پہاڑوں کے دامن میں واقع ہے جبکہ آپ ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر اس کی کھڑکیوں سے حسین جھیل اور بلند و بالا پہاڑوں کا براہ راست نظارہ کرسکتے ہیں- یہ دلچسپ اور پرکشش مناظر آپ کے مزاج کو خوشگوار بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The criterion that goes into creating a list of the world's best restaurants often centres around the food, the service and the ambience - rarely is the environment outside ever considered. But there are restaurants around the world, often in remote and isolated locations, where the unforgettable experience is as much about the view from the windows as it is about what you're eating.