پاکستان: جدید اور خطرناک ابابیل میزائل کا کامیاب تجربہ٬ بھارت کی نیندیں حرام

چند روز قبل بھارت کی جانب سے لمبے فاصلے تک مار کرنے والے اگنی میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا لیکن پاکستان نے اب ایک ایسے جدید اور خطرناک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو بھارت کی نیندیں حرام کرنے کے لیے کاقی ہے-
 

image

جی ہاں گزشتہ روز پاکستان آرمی نے بیلسٹک ابابیل میزائل کا تجربہ کیا ہے جو کہ زمین سے زمین پر 2200 کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے-

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل دشمن کے ریڈار کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے ایک ہی وقت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے-

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس میزائل میں اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ میزائل کو ریڈار سے بھی بغیر نشاندہی کے گزرنے میں مدد فراہم کرتی ہے-

ابابیل میزائل ایک ہی وقت میں مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے اپنے ساتھ ایک سے زائد جوہری وار ہیڈ لے جا سکتا ہے اور دشمن کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔
 

image


اہابیل میزائل کے کامیاب تجربے پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے میزائل بنانے والی ٹیم اور پاک فوج کو مبارکباد پیش کی پاک فوج کے انجینئرز کی محنت اور صلاحیتوں کو سراہا۔

ابابیل میزائل اپنے ساتھ ایک وقت میں متعدد ایٹم بم نہ صرف لے جاسکتا ہے بلکہ وقفے وقفے سے ہر ایٹم بم کو مختلف ہدف پر گرا بھی سکتا ہے- کسی بھی میزائل موجود ان صلاحیتوں کی بنا پر اسے میزائل انڈیپینڈنٹ ری انٹری وہیکل (MIRV) اور انٹیلی جینٹ ری انٹری وہیکل (IRV) ٹیکنالوجی کا حامل میزائل قرار دیا جاسکتا ہے۔

پاکستان اس ٹیکنالوجی کا حامل دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے اور اس سے قبل یہ ٹیکنالوجی صرف امریکا، برطانیہ، روس،چین اور فرانس کے پاس ہے- یہاں تک کہ چند روز قبل بھارت کی جانب سے جو میزائل اگنی 5 کا تجربہ کیا گیا ہے اس میزائل میں بھی یہ ٹیکنالوجی موجود نہیں-

 

YOU MAY ALSO LIKE:

In response to India’s anti-missile defense shield technology, Pakistan Army tested its new Ababeel Missile. The new missile employs Multi Independent Re-entry Vehicle (MIRV) technology and according to officials is a landmark achievement to neutralize the previously mentioned missile defense shield used by India.