کٹسالٹ٬ جدید سہولیات سے آراستہ ویران قصبے کی حقیقت کیا؟

کسی مکمل طور پر ویران شہر یا قصبے کے بارے میں سنتے ہی سب سے پہلے ذہن میں کسی ایسے مقام کا خیال آتا ہے جہاں ہر طرف ٹوٹی ہوئی کھڑکیوں اور دروازوں والے گھر ہوں یا پھر کھنڈرات میں تبدیل ہوجانے والی عمارات موجود ہوں- لیکن ہم جس ویران قصبے کا ذکر کرنے جارہے ہیں اس کی حقیقت مندرجہ بالا تمام تصورات کے برعکس ہے-
 

image

جی ہاں کینیڈا میں برٹش کولمییا کے شمالی ساحل پر Kitsault نامی ایک ایسا ویران قصبہ موجود ہے جس آپ کو بےعیب گھر٬ پرکشش شاپنگ مال٬ ریسٹورنٹس٬ بینکس اور تھیٹر تو دکھائی دیتے ہیں لیکن ان تمام مقامات پر کوئی انسان نہیں دکھائی دیتا-

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس قصبے کی لائٹس بھی ہمیشہ روشن رہتی ہیں جبکہ سڑکیں بالکل صاف ستھری ہیں اور درخت بھی ہرے بھرے ہیں-
 

image


درحقیقت 1979 کی ابتدا میں اس مقام پر موجود molybdenum دھات کی کان پر کام کرنے والے ملازمین نے رہائش اختیار کی تھی- یہ دھات اسٹیل کو سخت کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے-

لیکن جلد ہی اس دھات کی مارکیٹ میں قیمتیں گرنا شروع ہوگئیں جس سے یہ کاروبار شدید متاثر ہوا٬ یہاں تک کہ ان کانوں کو بھی بند کردیا گیا جس کے ساتھ ہی اس قصبے کے 1200 رہائشیوں نے بھی قصبے کو ہمیشہ کے لیے ویران چھوڑ دیا اور ہجرت کر گئے-
 

image

قصبے میں نہ صرف ملازمین بلکہ ان کے خاندان بھی رہائش پزیر تھے اور اس کے لیے یہاں سینکڑوں گھر اور فلیٹس بھی تعمیر کیے گئے تھے- اس کے علاوہ قصبے میں رہائشیوں کی سہولت کے لیے جدید ہاسپٹل٬ شاپنگ سینٹر٬ پوسٹ آفس٬ بینک٬ سوئمنگ پول٬ لائبریری تھیٹر بھی قائم کیے گئے-

یہ قصبہ اس حد تک پرتعیش سہولیات سے آراستہ تھا کہ یہاں ٹی وی کیبل اور ٹیلیفون لائنز بھی بچھائی گئیں-
 

image

لیکن بدقسمتی سے پہلے رہائشی کی یہاں آمد 18 ماہ بعد molybdenum دھات کی مارکیٹ کریش کر گئی اور یہ ایک بدترین وقت ثابت ہوا- کانوں سے دھات نکالنے کا کام بند کردیا گیا اور قصبے سے لوگوں نے ہجرت کرنا شروع کردی اور 1982 تک پورا قصبہ خالی ہوگیا-

سال 2005 میں ایک امریکی نژاد بھارتی Krishnan Suthanthiran نے یہ قصبہ 7 ملین ڈالر کے عوض خرید لیا ہے اور اس کی بحالی کا کام شروع کردیا ہے- اس وقت سے اب تک اس کاروباری شخص نے مزید 25 ملین ڈالر بھی خرچ کردیے ہیں-
 

image

Krishnan نے ایک درجن سے زائد ایسے ملازمین بھی رکھے ہیں جو قصبے میں موجود عمارات اور دیگر اشیاﺀ کی مرمت اور دیکھ بھال کا کام سرانجام دے رہے ہیں- اس کے علاوہ یہاں موجود درختوں کی تراش خراش بھی کی جارہی ہے-
 

image

Krishnan کا منصوبہ اس مقام کو قدرتی گیس (LNG) کی صنعت میں تبدیل کرنا ہے اور تب ہی وہ اپنی خرچ کی جانے والی تمام رقم منافع سمیت دوبارہ واپس حاصل کرسکتے ہیں- اور اب اس قصبے کے مستقبل کا انحصار اس منصوبے کی کامیابی پر ہے-
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Think ghost town and you’ll probably imagine ruins —roofless houses, dirty broken windows, rotting floors, but at Kitsault, on the North Coast of British Columbia, Canada, you’ll find rows upon rows of immaculately kept houses, shopping centers, restaurants, banks, pubs and theaters, all abandoned and sitting empty but untouched and spotless.