عجیب دنیا٬ ایسے حقائق جن پر یقین کرنا مشکل

یوں تو آج کے جدید دور میں کسی چیز کے بارے میں معلومات کا حصول مشکل نہیں رہا کیونکہ انٹرنیٹ نے اس تک رسائی کا ذریعہ آسان بنا دیا ہے- لیکن اس سب کے باوجود انسان اب بھی بہت سے ایسے حقائق سے لاعلم ہے جن کے بارے میں جاننے کے بعد ان پر یقین کرنا انتہائی مشکل ہے- آج کا آرٹیکل چند ایسے ہی عجیب و غریب اور دلچسپ حقائق پر مبنی ہے جو کہ آپ کی معلومات میں ضرور اضافے کا باعث بنیں گے-
 

image
زرافے بغیر پانی پیے اونٹ سے بھی زیادہ طویل وقت تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-
 
image
گھوڑے اپنے منہ سے سانس نہیں لے سکتے-
 
image
جنگِ عظیم دوئم کے بعد جاپان کے بادشاہ نے جب ریڈیو پر اپنی ہار کا اعلان کیا تو یہ پہلا موقع تھا جب جاپانی عوام نے اپنی بادشاہ کی آواز سنی تھی-
 
image
دنیا بھر میں موجود چیونٹیوں کا مجموعی وزن دنیا کے تمام انسانوں کے مجموعی وزن سے زیادہ ہے-
 
image
ہر سال کم افراد شارک کا شکار بنتے ہیں جبکہ ناریل سر پر گرنے کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہے-
 
image
اگر بغیر کسی خاصیت کے 30 افراد کو ایک جگہ جمع کردیا جائے تو 50 فیصد امکان ہے کہ ان میں سے دو افراد کی تاریخِ پیدائش ایک ہی ہوگی-
 
image
کائنات میں ستاروں کی تعداد زمین پر پائے جانے والے ریت کے ذرات سے بھی زیادہ ہے-
 
image
کینیڈا ایک ہندوستانی لفظ ہے جس کے معنی “ بڑا گاؤں “ کے ہیں-
 
image
آپ پیدائش کے بعد انتہائی مختصر وقت کے لیے دنیا کے سب سے کم عمر انسان ہوتے ہیں-
 
image
امریکہ زیادہ تر تیل سعودی عرب کے بجائے کینیڈا سے درآمد کرتا ہے-
 
image
بولیویا کی سب سے بڑی جیل کے اندر کی جانب کوئی حفاظتی گارڈ موجود نہیں ہوتا- یہاں کے قیدی اپنا رہنما خود منتخب کرتے ہیں- یہاں تک کہ قیدیوں کے اہلِ خانہ بھی ان کے ساتھ ہی جیل میں رہائش پذیر ہوتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

Some Interesting And strange Facts about World - In this article some interesting information is provided to increase your knowledge. Which are wonderful and very interesting. It Is difficult to believe on them but these things are truly real.