پاکستان کے اہم قومی دن

زندہ قومیں اپنے قومی دن پورے جوش و خروش سے مناتی ہیں اور ہم بھی زندہ قوم ہیں اور ہمیں اپنے قومی دن پورے جوش و جزبے سے منانے چاییں کیونکہ ہمارا وطن لاکھوں قربانیوں کے دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا جس کیلیے ہمارے بزرگوں نے طویل جدوجہد کی تب جاکر ہمیں یہ ہمارا محبوب وطن پاکستان ملا پاکستان کے قومی دن تو کافی سارے ہیں مگر ان میں چار قو می دن بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں ان قومی دنوں کی اہمیت کو ہمیں اگلی نسل میں منتقل کرنا ہے تاکہ وہ بھی اپنے بزرگوں کے کارناموں کو ہمیشہ یاد رکھیں اور ان قومی دنوں کو اگلی نسل تک منتقل کرنے کا بہترین ذرہعہ سکول کالج اور یونیورسٹیز ہیں جہاں اساتذہ کرام ان قومی دنوں کی اہمیت سے اپنے طلباء و طالبات کو آگاہ کرتے رہیں اور اپنے اداروں میں ان قومی دنوں کو منانے کا سلسلہ جاری رکھیں ان قومی دنوں میں سب سے پہلا دن تییس مارچ ہے جسے ہم یوم پاکستان کے طور ہر مناتے ہیں جس دن قرارداد لاہور پاس ہوی تھی اور جس نے پاکستان کے قیام کی راہ ہموار کی تھی جس کے ٹھیک سات سال بعد ہماراوطن آزاد ہوا تھا اور ہمارا دوسرا قومی دن یوم آزادی ہے جو ہم چودہ اگست کو ہر سال مناتےہیں اس دن پوری قوم اپنی آزادی کا جشن مناتی ہے اور پوری قوم کے چہرے اپنا یوم آزادی مناتے ہوے کھل اٹھتے ہیں اور ہر سال جوش جزبہ پہلے سے کی گنا زیادہ ہوتا ہے اسکے بعد ہمارا تیسرا اہم قومی دن چھ ستمبر کو منایا جاتا ہے جسے ہم یوم دفاع کہتے ہیں اور یہ پاکستان کے تمام دشمنوں کے لیے ایک پیغام ہوتا ہے کہ جس نے ہمارے ساتھ ٹکرانے کی کوشش کی ہم اسکا ایسا حشر کریں گے کہ اسکی کی نسلیں یاد رکھیں گی کیونکہ ہم زندہ قوم ہیں اور ہم پاکستان ہیں اور ہمارا چوتھا اہم قومی دن یوم تکبیر ہے جب ہم ایٹمی طاقت بنے تھے اور اٹھایس می کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ اب جس نے ٹکر لینی ہے سوچ سمجھ کر لے اب ہم ایٹمی طاقت ہیں اب ہمارا ازلی دشمن ہمیں آنکھیں تو دیکھاتا رہتا ہے مگر اب اسکی ہمارے ساتھ جنگ کرنے کی جرات نہیں اور اب پاکستان انشاءاللہ قیامت تک محفوظ ہوگیا ہے اور اب کسی کی جرات نہیں کہ وہ ہماری بہادر افواج بہادر قوم اور ایٹم بم کے سامنے ہمارا مقابلہ کرسکے ان چاروں قومی دنوں کو ہمیں اگلی نسل تک بزرگوں کی امانت سمجھ منتقل کرنا ہے اور آ خر میں ہماری دعا ہے کہ خدا ہمارے وطن کو نظر بد سے بچائے اور ہمارا محبوب وطن ایٹمی طاقت کے ساتھ ساتھ معاشی طاقت بھی بنے آمین پاکستان زندہ باد
Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 2 Articles with 1401 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.