پاکستانی “ ہلک “ دنیا کا طاقتور ترین شخص

گزشتہ کچھ عرصے سے مردان سے تعلق رکھنے والے ارباب خضر حیات عرف خان بابا اپنے غیر معمولی وزن اور متاثر کن جسم کے باعث انٹرنیٹ کی دنیا میں چھائے ہوئے ہیں- اور اب پاکستانی “ ہلک “ کے نام سے شہرت رکھنے والے خان بابا نے دنیا کے سب سے مضبوط ترین انسان ہونے کا دعویٰ بھی کردیا ہے-
 

image

436 کلو گرام کے غیرمعمولی وزن کے حامل خان بابا اپنی طاقت کے کئی مظاہرے دکھا چکے ہیں جن میں پیچھے آتے ٹریکٹر کو دونوں ہاتھوں روکنا جبکہ گاڑی کو ایک ہاتھ روکنا بھی شامل ہے-

حال ہی میں خان بابا نے ایک مقامی رپورٹر کو بتایا کہ “ میں سال 2012 میں جاپان میں منعقد ہونے والے ویٹ لفٹنگ کے ایک مقابلے میں 5 ہزار کلو گرام تک کا وزن اٹھا چکے ہیں اور ان کا یہ ریکارڈ اب تک کوئی نہیں توڑ سکا“-

امیر خاندان سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ خان بابا کا کہنا ہے کہ جب وہ 18 سال کے تھے تو ان کا وزن اچانک بڑھنے لگا اور انہوں نے پریشان ہونے کے بجائے اپنی خوراک میں مزید ایسی اشیاﺀ کا اضافہ کردیا جن میں بہت زیادہ کیلوریز پائی جاتی ہیں-
 

image

6 فٹ اور 3 انچ لمبے خان بابا کہ یہ بھی دعویٰ ہے کہ وہ روزانہ 36 انڈے٬ 4 مرغیاں٬ 3 کلو گرام گوشت اور 5 لیٹر دودھ پیتے ہیں- اور انہیں نہ تو کوئی بیماری ہے اور نہ ہی انہیں اپنے اس وزن کی وجہ سے کسی قسم کی مشکل کا سامنا ہے-

خان بابا مردان کی مقامی آبادی میں انتہائی مشہور ہیں روزانہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد ان سے ملاقات اور ان کے ساتھ تصویر بنوانے کے لیے ان کے گھر آتی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Remember the Iranian real-life Hulk? Well, it seems neighboring Pakistan has its own version of the popular Marvel superhero. His name is Arbab Khizer Hayat, he weighs a whopping 436 kilograms, and claims to be the strongest man alive.