کنز الایمان ٨‎

اذ اوی الفتیتہ الی الکھف فقالوا ربنا آتنا من لدنک رحمتہ ۔ ترجمہ: جب ان جوانوں نے غار میں پناہ لی پھر بولے اے ہمارے رب ہمیں اپنے پاس سے رحمت دے ۔ تفسیر پاک : اور رزق و مغفرت اور دشمنوں سے امن عطا فرما۔ اصحاب کہف : قوی ترین اقوال یہ ہے کہ سات حضرات تھے اگرچہ ان کے ناموں میں کسی قدر اختلاف ہے لیکن حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما کی روایت پر جو خازن میں ہے ان کے نام یہ ہیں ‘ مکسلمینا ‘ یملیخا ‘ مرطونس ‘ بینونس ‘ سارینونس ‘ ذونوانس ‘ کشفیط ‘ طنونس اور انکے کتے کا نام قطمیر ہے ۔ خواس : یہ اسماء لکھ کر دروازے پر لگا دئیے جائیں تو مکان جلنے سے محفوظ رہتا ہے سرمایہ پر رکھ دئیے جائیں تو چوری نہیں ہوتا کشتی یا جہاز ان کی برکت سے غرق نہیں ہوتا بھاگا ہوا شخص انکی برکت سے واپس آ جاتا ہے کہیں آگ لگی ہو اور یہ اسماء کپڑے میں لکھ کر ڈال دئیے جائیں تو وہ بجھ جاتی ہے بچے کے رونے باری کے بخار درد سرام الصبیان خشکی و تری کے سفر میں جان و مال کی حفاظت عقل کی تیزی قیدیوں کی آڑادی کے لئے یہ لکھ کر بطریق تعویذ بازو میں باندھے جائیں ۔ الکھف ١٠
ان الذین آمنوا و عملوا الصلحت کانت لہم جنت الفردوس نزلا ۔ ترجمہ : بیشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے فردوس کے باغ ان کی مہمانی ہے ۔ الکھف ١٠٧ ۔ تفسیر پاک : حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ سید عالم صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ جب اللہ سے مانگو تو فردوس مانگو کیونکہ وہ جنتوں میں سب کے درمیان اور سب سے بلند ہے اور اس پر عرش رحمان اور اسی سے جنت کی نہریں جاری ہوتی ہیں ۔ حضرت کعب نے فرمایا کہ فردوس جنتوں میں سب سے اعلی ہے اس میں نیکیوں کا حکم کرنے والے اور بدیوں سے روکنے والے عیش کریں گے ۔
Bakhtiar Nasir
About the Author: Bakhtiar Nasir Read More Articles by Bakhtiar Nasir: 75 Articles with 101497 views A man likes for what he thinks you are; a woman for what you think she is. { Ivan Panin }.. View More