والدین کے ساتھ حسن سلوک کیسے کریں.

1. سلام سے انکا استقبال کرنا. 2. انکی گفتگو کو توجہ سے سننا. 3. انکی رائے کو قبول کرنا. 4. انکی باتوں میں مشغول رہنا. 5. انکی طرف احترام سے دیکھنا. 6. ہمیشہ انکی تعریف کرنا.
1. سلام سے انکا استقبال کرنا.
2. انکی گفتگو کو توجہ سے سننا.
3. انکی رائے کو قبول کرنا.
4. انکی باتوں میں مشغول رہنا.
5. انکی طرف احترام سے دیکھنا.
6. ہمیشہ انکی تعریف کرنا.
7. انکے ساتھ اچھی خبریں شیئر کرنا.
8. انکے ساتھ بری خبریں شیئر کرنے سے پرہیز کرنا.
9. انکے دوستوں اور پیاروں کے بارے میں گفتگو کرنا.
10. انکے اچھے کاموں کو یاد رکھنا.
11. اگر وہ کوئی بات یا کہانی دہرائیں تو اس انداز میں سننا کہ پہلی بار سن رہے ہو.
12. انکے ماضی سے متعلق تلخ و دردناک یادیں دہرانے سے پرہیز کرنا.
13. انکی موجودگی میں ضمنی گفتگو سے پرہیز کرنا.
14. انکے ارد گرد احترام سے بیٹھنا.
15. انکی رائے اور خیالات پر تنقید مت کرنا.
16. انکی گفتگو کے دوران قطع کلامی سے گریز کرنا.
17. ان کی عمر کا احترام کرنا۔
18. انکے ارد گرد انکے پوتوں کی تادیبی مار پیٹ سے گریز کرنا.
19. انکے مشوروں اور راہنمائی کو قبول کرنا.
20. انکی موجودگی میں لیڈر شپ انکو سپرد کرنا.
21. ان پر اپنی آواز اونچی کرنے سے پرہیز کرنا.
22. انکے سامنے یا ان سے آگے چلنے سے بچنا.
23. انکے آنے سے قبل کھانے کی ابتدا سے گریز کرنا.
24. انکو گھورنے سے اجتناب کرنا.
25. اس وقت بھی ان پر فخر محسوس کرنا جب وہ اسکے مستحق نہیں لگتے.
26. انکی جانب پاؤں پھیلانے اور انکی طرف پشت کرنے سے بچنا.
27. کسی برائی کو انکی طرف منسوب کرکے دوسروں کو انکی برائی کا موقع مت دینا.
28. جتنا ممکن ہو انکو اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا.
29. انکی موجودگی میں بوریت یا تھکاوٹ محسوس کرنے سے پرہیز کرنا.
30. انکے گناہوں اور غلطیوں پر ہنسنے سے پرہیز کرنا.
31. انکے دریافت سےقبل ہی کام کی تکمیل کرنا.
32. مسلسل انکی دیکھ بال کرنا.
33. ان سے گفتگو کرتے وقت احتیاط سےا لفاظ کاانتخاب کرنا.
34. انہیں انکے پسندیدہ ناموں سے پکارنا.
35. تمام چیزوں سے بڑھ کر انکو اپنی ترجیحات میں شامل کرنا.
36. جب وہ آپکے ساتھ ہوں تو دیگر سرگرمیوں سے اجتناب کرنا.
37. جب وہ آپکے سامنے ہوں تو اپنے موبائل میں گیم کھیلنے سے پرہیز کرنا.
38. یاد رکھیں ! انکی دُعائیں آپکی زندگی میں خوشگواریاں پیدا کرسکتی ہیں.
39. انکی خوشی اور اطمینان کو اپنی ترجیح بنانا.
40. والدین تو آپکے لیے جنت کا دروازہ ہیں اور آپ نے اسے ایک بار حاصل کرنا ہے، پس اس خزانے کو حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرنا.
 
محمد فاروق حسن
About the Author: محمد فاروق حسن Read More Articles by محمد فاروق حسن: 40 Articles with 49579 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.