بینگن٬ کوئی کیسے ناپسند کرسکتا ہے؟

 جنوبی ایشیاء میں بینگن کو اس کی خوبیوں اور غذائیت کی وجہ سے سبزیوں کا راجہ اور غریبوں کے لئے گوشت قرار دیا جاتا ہے۔

بینگن کا ایک نام ایگ پلانٹ بھی ہے جو اس کی سفید قسم کی وجہ سے اسے دیا گیا ہے ۔ سفید بینگن مرغی یا بطخ کے انڈوں سے مشابہت رکھتا ہے۔ دوسری جانب اصل میں یورپ میں کاشت کیا جانے والا بینگن گہرے جامنی رنگ کا ہوتا ہے۔ چین میں کھایا جانے والا بینگن بنفشی رنگ کا ہوتا ہے۔ تھائی لینڈ اور بھارت میں سبز اور پیلی قسم بھی کاشت کی جاتی ہے۔
 

image

بھارت کے کچھ علاقوں میں نارنجی رنگ کا بینگن بھی کاشت ہوتا ہے‘ بینگن دو رنگے بھی ہوتے ہیں۔ یہ مزیدار سبزی گہرے جامنی رنگ سے لے کر سفیدی مائل رنگ تک کئی رنگوں میں دستیاب ہے‘ باقی تمام رنگ بہت نایاب ہیں اور دنیا کے چند خطوں میں ہی کاشت ہوتے ہیں۔

بینگن کی تاریخ اس کے رنگ کی مانند ہی شوخ اور شاندارہے۔ یہ ہمیشہ سے ہی عربی٬ یونانی اور ایشیائی کھانوں کا خاص حصہ ّرہا ہے۔ امریکہً کینیڈا اور آسٹریلیا کے رہنے والوںنے اسے ایگ پلانٹ کا نام دیا ۔ ہندی میں بینگن ، فارسی میں بادمجان اور عربی میں البادمجان کہتے ہیں۔ یہ رنگ اور نام کے علاوہ شکل اور سائز میں بھی مختلف ہو سکتے ہیں۔ انڈے کی طرح بیضوی‘ لمبوترے‘ گول اورگھنٹی نما بھی ہوتے ہیں۔

حیرت انگیز طور پر بینگن‘ انگور جتنا چھوٹا اور 16 انچ تک لمبا بھی ہو سکتا ہے‘بعض علاقوں میں 2 پونڈ تک وزنی بینگن بھی کاشت ہوتا ہے۔

بینگن میں فاسفورس٬ فولاد٬ وٹامن اے٬ بی اور سی ہوتے ہیں۔ اس کا مزاج گرم خشک ہوتا ہے۔ فائبر‘ حیاتین بی ون٬ بی 6٬ پوٹاشیم٬ میگنیشیم اور فولک ایسڈ کے علاوہ، اس سبزی میں ایسے اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جس کی مدد سے بلند فشار خون٬ ذہنی دباﺅ اور ذیابیطس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق بینگن ہاضمہ بہتر بنانے کے علاوہ بھوک میں بھی اضافہ کرتا ہے٬ اسے گیس اور تیزابیت کے مریض بطور قبض کشا دوا کے استعمال کرسکتے ہیں۔ بینگن کھانے سے دل کے امراض کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔
 

image


بینگن حافظہ بہتر بنانے اور وزن کم کرنے٬جلد کو خوبصورت٬ چمکدار اور نرم و ملائم بنانے اور خون پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے۔

بینگن میں موجود غیر تکسیدی اجزاﺀ (antioxidants) کی وجہ سے جلد کے سرطان کا خطرہ کم ہوجاتا ہے ۔ بینگن جسم میں اچھے کولیسٹرول کو قائم اور برُے کولیسٹرول کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

بیش بہا فوائد کا حامل بینگن بے شمار انداز سے پکا کر کھایا جا سکتا ہے۔اسے بیک کریں٬ گرل کریں یا پکائیں۔ اس کا بھرُتہ بنائیں یا رائتے۔ اسے ٹماٹر کے ساتھ پکائیں یا گوشت یا پھر آلو کے ساتھ یا اسے لہسن کے ساتھ یا بیسن میں لپیٹ کر تل لیں ہر حال میں بینگن کا ذائقہ مزیدار ہی رہتا ہے۔

تو نہ رہیں دُور اس مزے دار اور شاہی سبزی سے اور کچھ نہ کچھ نیا بنائیں اور مزے لے کر کھائیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Brinjal, known as baingan in Hindi, is known to be king of vegetables. High on nutrients, this vegetable has many health benefits and hence, you should consume it at least once a week. Although a lot of people don’t like the taste, if you cook it well, it can be extremely delicious. Here is why you should add this vegetable to your list of groceries the next time you shop for vegetables.