نظر آئیں ‘ تروتازہ اور حسین

دل چاہتا ہے سب سے منفرد ‘ خوبصورت اور تروتازہ نظر آئیں۔اس خواہش کی تکمیل زیادہ مشکل نہیں ہے ‘ بس تھوڑا سا وقت نکالیں اور گھر میں موجود اشیاءسے ہی اپنے حسن میں نکھار اور اضافہ کریں۔
چہرے کو نکھارنے کے لئے جو اور گیہوں کا آٹا دودھ میں ملا لیں۔اسے چہرے پر اُبٹن کی طرح ملیں‘پھر ایک گھنٹے کے بعد منہ دھو لیں۔نہانے کے پانی میں لیموں کا رس اور نمک ملا کر غسل کرنے سے بھی جلد کا رنگ نکھرنا شروع ہو جاتا ہے۔

اگر گردن کا رنگ نسبتاً سیاہ ہے تو دودھ میں تھوڑا سا لیموں کا رس ملا ئیں ‘اسے روئی کی مدد سے گردن پر لگالیں۔خشک ہوجائے تو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔چند روز کے استعمال سے تبدیلی محسوس ہونے لگے گی۔

اگر چہرے پر کھر ُدرا پن آرہا ہو تو گلیسرین میں تھوڑا سالیموں کا رس ملا کر رکھ دیں ۔ہر روز صبح منہ دھونے کے بعد ہلکے ہاتھوں سے پو ُرے چہرے کی مالش کریں۔اس سے جلد نرم اور رنگ صاف ہوتا ہے۔
چہرے پر چمک لانے کے لئے 2کھانے کے چمچے دودھ ‘ ایک کھانے کا چمچہ چینی اور ایک کھانے کا چمچہ نمک ملا کر رات سوتے وقت چہرے پر خوب اچھی طرح مالش کریں ۔صبح اُٹھ کر ٹھنڈے پانی سے چہرے کو اچھی طرح سے دھو لیں۔

اگر چہرے پر دانوں کے نشان ہوں تو زیتون کے تیل میں کریم ملا کر چہرے پر ان جگہوں پر لگائیں جہاں دانوں کے نشانات رہ گئے ہوں۔تھوڑے ہی دنوں میں چہرہ صاف و شفاف ہوجائے گا۔

اگر چہرے پر جھائیاں ہوگئی ہوں تو ایک چائے کا چمچہ لیموں کے رس میں ایک چائے کا چمچہ شہد ملاکر چہرے پر لگائیں اور20منٹ کے بعد چہرہ دھولیں۔ہفتے میں 2مرتبہ اس ماسک کے استعمال سے جھائیاں د ُور ہوجائیں گی۔

اگر ایڑیاں پھٹ رہی ہوں تو ایک لیموں کا چھلکا پیس کر اس میں ایک چائے کا چمچہ گلیسرین اور ایک چائے کا چمچہ عرق گلاب ملا لیں ۔رات میں سونے سے پہلے پھٹی ہوئی ایڑیوں پر لگائیں صبح پیر دھو لیں، چند دنوں میں پھٹی ایڑیاں ٹھیک ہو جائیں گی۔

روکھے بالوں میں چمک پیدا کرنے کے لئے سردھونے کے بعد پانی میں ایک لیموں کا رس ملا کر اس سے سر دھو لیں ۔

ناخنوں کو چمک دار بنانے کے لئے لیموں کے چھلکے سے جس میں نمی موجود ہو‘ ناخن کی مالش کریں۔ اس سے ناخن صاف اور چمکدار ہوجاتے ہیں۔

آنکھوں کے حلقے د ُور کرنے کے لئے حلقوں پر آلو رگڑیں یا اُن کا رس لگائیں۔روزانہ صبح ایک ماہ تک ایک عدد سیب کھائیں اور تھوڑی دیر کے بعد ایک گلاس دودھ پی لیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 197 Articles with 287019 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.