آڑو کھائیں اور صحت پائیں

رسیلا‘ میٹھا اور مہک سے لبریز آڑو مختلف ذائقوں کے ساتھ بہت پسند کیاجاتا ہے۔ اس پھل کا آبائی وطن چین ہے ۔ اسے میٹھوں‘ سلاد‘ جیم اور جیلی میں استعمال کیاجاتا ہے ۔ آڑو کو بنیادی طور پر ذائقے کی اضافی خوراک کے طور پر مانا جاتا ہے‘ یعنی یہ ایک ایسا لذیذ پھل ہے جو انسانی صحت کے لئے مکمل خوراک کا درجہ رکھتا ہے۔آڑو موسم گرما میں کثرت سے پیدا ہونے والا خشک وسرد تاثیر کا حامل پھل ہے۔یہ آنکھوں کو مخصوص غذائی اجزاءفراہم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مضبوط آنکھوں کے لئے ماہرین نے آڑو کی افادیت کو بھی تسلیم کیا ہے۔آڑو بیٹا کیروٹین کے مجموعے کے ساتھ جسم کے تمام حصو ّں میں خون کی گردش کو بڑھانے کے علاوہ آنکھوں کے پٹھوں کی فعالیت کو بہتر بناتا ہے۔

آڑوجسم میں موجود زہریلے مادوں کے خاتمے کے لئے بہترین پھل ہے ۔اس میں موجود غذائی ریشے اور پو ٹاشیم گرد ُوں کو بہتر کرتے ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ آڑو کے غذائی اجزاءالسر کو بڑھنے سے روکتے ہیں۔ یہ گر ُدوں کی صفائی کے لئے بھی اہمیت کا حامل ہے۔

آڑو میں حیاتین اے‘ سی ‘ای‘ فولاد‘ جست ‘میگنشیئم اور کیلشیئم کاخزانہ پایا جاتا ہے۔ آڑو معدے کی تیزابیت کو د ُور کرکے نیا خون پیدا کرتا ہے‘گرمی کی شدت سے ہونے والی جلدی سوزش سے نجات دلاتا ہے‘قبض ختم کرنے ‘کمزورنظام ہضم درست اور سانس کو ترتیب میں لانے کا اہم سبب ہے۔یہ دوران خون کو توازن میں رکھتا ہے اوردماغ کو طاقت دیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آڑو میں موجود ریشے کی کثرت اور حیاتین اے انسان کو سرطان جیسے مہلک مرض سے بچاتے ہیں۔اس پھل میں حیاتین سی کی موجودگی دل کی بیماریوں سے بچاتی ہے ‘یہ کھانسی کے لئے بھی مفید ہے ۔آڑو کھانے سے پیٹ کے کیڑے نکل جاتے ہیں۔ آڑو معدے اور جگر کے لئے طاقت بخش ہے۔اگر جسم میں خون کی کمی ہے تو نہار منہ خوب پکا ہوایک آڑوکھائیں اور اس کے تھوڑی دیر کے بعد ایک گلاس پانی پی لیں‘تاہم کمزور ہاضمے والوں کے لئے آڑو چھلکے سمیت کھانا نقصان دہ ہے۔

آڑو جلد کی حفاظت کرتا ہے اور اُن وجوہات کو ر ُوکتا ہے جن سے چہرے کو نقصان پہنچتا ہے۔ آڑو خاص طور پرآنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور جھر ُیوں کے خاتمہ کے لئے بیرونی طور پر خوبصورتی کی دیکھ بھال کرتا ہے۔آڑو کے رس کا استعمال جلد کو نرم و ملائم کرتا ہے۔

وزن میں کمی کے خواہشمندوں کو چاہئے کہ روزانہ کھانے کی منصوبہ بندی میں آڑو کو شامل کرلیں۔ ایک آڑو میں 86حرارے ہوتے ہیں‘ جب کہ اس میں چربی بھی نہیں ہوتی‘ اسی وجہ سے اسے ڈائٹ پلان میں شامل کرنے کے لئے بہترین پھل سمجھا جاتا ہے ۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 197 Articles with 286703 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.