لاہوری نمک کے وہ قیمتی فوائد جن سے آپ واقف نہیں

لاہوری نمک ایک ایسا نمک ہوتا ہے جسے عام استعمال کے نمک کے مقابلے میں پروسیسنگ کے کم مراحل سے گزارا جاتا ہے- اور اسی وجہ سے اس نمک میں کئی قیمتی اجزاﺀ جیسے پوٹاشیم٬ کیلشیم اور میگنیشیم وغیرہ برقرار رہتے ہیں-لاہوری نمک کو سیندھا نمک بھی کہا جاتا ہے یہ پاکستان کے علاقے کھیوڑا٬ ورچھا اور کالا باغ کے مقام سے نکلتا ہے- لاہوری نمک اصلی حالت میں موجود ہونے کی وجہ سے متعدد قیمتی طبی فوائد کا حامل ہوتا ہے- آئیے لاہوری نمک کے وہ فوائد جانتے ہیں جو ہمارے کئی مسائل حل کرسکتے ہیں-
 

image


نظامِ ہضم کے مسائل
لاہوری نمک نظامِ ہضم کی خرابیوں کو درست کرنے کے حوالے سے حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہر کرتا ہے- یہ قبض کی شکایت کو دور کرتا ہے اور آپ آنتوں کو شفا بخشتا ہے- اس کے علاوہ یہ آپ کے جسم کو پرسکون بناتا ہے-

image


بلڈ پریشر
لاہوری نمک خون کی گردش کو کنٹرول میں رکھتا ہے اور جسمانی اعضاﺀ کو صحت مند بناتا ہے- خلیوں میں موجود معدنیات کو جذب کرنے کے حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے- اور بلڈ پریشر میں توازن کو برقرار رکھتا ہے-

image


وزن میں کمی
وزن میں کمی کے لیے کئی سالوں سے لاہوری نمک کا استعمال کیا جارہا ہے کیونکہ یہ معدنیات کے توازن کو برقرار رکھتا ہے- اس کے علاوہ جنک فوڈ کی طلب کو کم کرتا ہے اور ساتھ ہی جسم میں پائی جانے والی مردہ چربی کو بھی ختم کرتا ہے-

image


الرجی
لاہوری نمک میں متعدد اقسام کی جلد کی الرجی سے بچاؤ کی خصوصیت بھی موجود اور یہ کیڑوں کے کاٹنے کی وجہ سے ہونے والے مسائل سے بھی محفوظ بناتا ہے- اس کے علاوہ لاہوری نمک گھنٹیا کا مرض اور خارش کا بھی علاج کرتا ہے-

image


کیڑے
اکثر بچوں کے پیٹ میں کیڑے پائے جاتے ہیں جو یقیناً کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن لاہوری نمک کے ساتھ لیموں کا رس پینے سے ان کیڑوں سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ وبائی نزلے سے بھی آرام ملتا ہے-

image


نظامِ تنفس
اکثر ڈاکٹر نمک ملے گرم پانی سے غرارے کرنے کا مشورہ دیتے ہیں- اگر گرم پانی میں لاہوری نمک شامل کر کے غرارے کیے جائیں تو نہ صرف گلے کا درد دور ہوتا ہے بلکہ کھانسی اور سوجن سے آرام ملتا ہے- تاہم مکمل طور پر اس پانی کا سہارا نہ لیں کیونکہ سانس کے مسائل دیگر بیماریوں کی وجہ سے بھی پیدا ہوسکتے ہیں٬ اس لیے ڈاکٹر کو ضرور دکھائیں-

image


غسل
نہانے کے پانی میں اگر تھوڑا سا لاہوری نمک شامل کر لیا جائے تو اس سے آپ کے پٹھوں کو سکون ملے گا٬ جسم سے زہریلے مادے خارج ہوں گے اور ساتھ بلڈ پریشر میں بھی کمی واقع ہوگی- اس طرح سے غسل کرنا آپ کے جسمانی اور ذہنی دباؤ کو کم کرتا ہے-

image

جلد
جلد کو چمکدار بنانا چاہتے ہیں تو مصنوعی چیزوں کا سہارا لینا چھوڑیے- زیتون کے تیل یا بادام کے تیل میں لاہوری نمک شامل کر کے جلد پر لگانے سے آپ کی جلد چمک اٹھتی ہے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Lahori namak has been famous for a lot of things and people opt for it over the normal salt. It is colorless, but may appear blue, red or grey due to the impurities present in it. It is the purest form of rock salt, which is later, refined for normal use. It is used in preservative and in ice creams to lower the freezing point.