دنیا کے خطرناک ترین ورلڈ ریکارڈ

انسان نت نئے تجربات سے محبت کرتا ہے اور اسی دوران بعض اوقات ایسے خطرناک کارنامے بھی سرانجام دے جاتا ہے کہ دیکھنے والوں کے ہوش و حواس گم ہوجاتے ہیں- دنیا میں کئی ایسے بہادر موجود ہیں جو تمام حدود کو پھلانگتے ہوئے موت کے قریب جا پہنچتے ہیں- ہم یہاں چند ایسے ہی خوفناک کارناموں کا ذکر کر رہے ہیں جو بنیادی طور پر دنیا کے خطرناک ترین عالمی ریکارڈ ہیں-


The oldest wing walker
اڑتے ہوئے جہاڑ کے پروں پر کھڑا ہونا یقیناً ایک خطرناک عمل ہے- لیکن Thomas Lackey نے نہ صرف یہ خطرناک مظاہرہ کر کے دکھایا بلکہ دنیا کا سب سے عمر رسیدہ wing walker ہونے کا بھی اعزاز حاصل کیا کیونکہ تھامس نے جب یہ ریکارڈ قائم کیا اس وقت ان کی عمر 93 سال تھی-

image


Most spears caught from a speargun in one minute
Ashrita Furman نے زیرِ آب صرف ایک منٹ میں 14 نیزے پکڑے جو کہ speargun ( نیزہ پھینکنے والی بندوق) سے فائر کیے گئے- یہ تمام نیزے صرف ایک ہاتھ سے پکڑے گئے- ان نیزوں کی لمبائی 60 سینٹی میٹر تھی جبکہ نیزے 2 میٹر کے فاصلے سے فائر کیے جا رہے تھے-

image


Twin towers walk
فرانسیسی کرتب باز Philippe Petit نے زمین سے 1300 فٹ کی بلندی پر سابقہ ٹوئن ٹاورز کے درمیان رسی پر چلنے کا مظاہرہ کیا- انہوں نے یہ کرتب مقامی انتظامیہ سے اجازت حاصل کے لیے بغیر دکھایا- وہ جانتے تھے کہ اگر انہوں نے انتظامیہ سے اس کرتب کے لیے اجازت طلب کی تو وہ انہیں کبھی بھی نہیں دی جائے گی-

image


The highest pool dive
Olivier Favre نے پانی میں سب سے زیادہ بلندی سے چھلانگ لگانے کا ریکارڈ قائم کیا-177 فٹ کی بلندی سے لگائی جانے والی یہ چھلانگ دو قلابازیوں کے ساتھ لگائی گئی- لیکن Favre کی پانی سے ٹکرانے کی رفتار 123 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی اور اس کے Favre کی ریڑھ کی ہڈی پر انتہائی برے اثرات مرتب ہوئے-

image


Heaviest car balanced on his head
John Evans بھاری ترین اشیاﺀ کو انتہائی متوازن انداز میں سر پر رکھنے کی صلاحیت رکھتے تھے- جان نے 350 پونڈ وزنی گاڑی کو 33 سیکنڈ تک سر پر رکھ کر عالمی ریکارڈ قائم کیا- اور اس کرتب کا مظاہرہ براہ راست ناظرین کے سامنے کیا گیا-

image

Most live rattlesnakes held in one's mouth for 10 seconds
Jackie Bibby کو ٹیکساس اسنیک مین کے نام سے جانا جاتا ہے- وہ رینگنے والے جانوروں کے ساتھ انتہائی پرجوش نظر آتے ہیں- یہ جانور متعدد بار جیکی کو اس وقت کاٹ بھی چکے ہیں جب وہ ان کے ساتھ کوئی نیا ایڈونچر کرنے کی کوشش کرتے ہیں- جیکی ایک ہی وقت میں ایک ساتھ 13 سانپوں کو 10 سیکنڈ کے لیے اپنے منہ میں رکھنے کا مظاہرہ بھی کرچکے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Humans love experiencing a major adrenaline rush, which is accompanied by any dangerous feat that leaves them with a sense of empowerment and achievement. Many of us are daredevils who derive pleasure from going after things that most people consider off limits or even deadly. So here’s a list of some top hazardous world records that defy every safety measure.