غیر ذمہ دارانہ تحریر

محترم آفتاب اقبال صاحب اپنے پروگرام خبردار مے مسلسل شهنشا ہ غزل جنباب مہدی حسن مرحوم کےبارے مے ہرزہ سرائی کر رہی ہے انہیں یہ سمجھنے کے کوشش کی گئے ہنےکہ انکا رویہ غیر مناسب ہے
برادرم آفتاب اقبال صاحب

السلام علیکم
آپ کا خبردار بلاشبہ کامیابیوں کا تسلسل ہے. یہ آپکی انتھک محنت کا ثمر ہے. آپ کا پروگرام مزاح کے ساتھ ساتھ ابلاغ کا فریضہ بھی انجام دیتا ہے اور اسکے اثرات عام انسانوں پر بھی مرتب ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ شیکسپیئرنے ایکٹر کو خصوصی نصیحت کرتے ہوئے "خبردار" کیا تھا کہ دیکھو ایکٹر کی رائے اپنے بارے میں خراب نہ ہونے دینا کیونکہ اسکا کہا قبر کے کتبہ پر لکھی تحریر سے زیادہ موثر ہوتا ہے . چنانچه آپکا کہا یقیناّ زیادہ معنی خیز ہوتا ہے اور اسی توازن میں آپکے الفاظ بھی ایک محتاط غور و فکر کے بعد ہی ادا ہونا چاہئیں. بد قسمتی سے آپ اپنے ایک پروگرام میں شہنشاہ غزل جناب مہدی حسن مرحوم کے ساتھ مناسب رویہ برقرار نہ رکھ سکے . خان صاحب کے کردار کے بارے میں جس بے دردی سے ان کا تمسخر اڑایا گیا ہے وہ توکسی زندہ انسان کے ساتھ بھی روا نہیں ہو سکتا خواہ وہ شخص ان انسانی کمزوریوں کا حقیقی مجرم ہی کیوں نہ ہو لیکن خان صاحب جیسے نا بغہ روزگار لیجنڈ کو بھرے مجمع میں بھانڈوں اور زنخوں سے چو ر اور جب کترا کہلوآنا ! میں سمجھ نہیں سکتاکہ کیا کہوں. نہیں صاحب آپ کو عوام سے بھی بر سر عا م معافی مانگنا چاہئے اور اللہ سے بھی ایک مرحوم مسلمان کی غیبت یا افترا کرنے پر استغفار کرنا کرنا واجب ہو چکا ہے اللہ آپ کو معاف کریں آ مین .

پس نوشت: یہ بات ذاتی طور پرمیسج باکس میں بتا رہا ہوں اگر آپ نے کوئی رد عمل تین دن تک نہ دیا تو مجبورا مجھے خان صاحب کا مقدمہ پبلک کرنا پڑے گا.
٢ جنوری ٢٠١٧

٨ جنوری ٢٠١٧ : افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ آفتاب صاحب نے اس معاملہ کو اہمیت دینا تو دور کی بات ہے اور ایک جست آگے بڑھ کر اس خرا فا ت کا تسلسل بناتے رکھا ہے .لیکن افسوس کے سوا کیا بھی کیا جا سکتا ہے
ishrat khan
About the Author: ishrat khan Read More Articles by ishrat khan: 3 Articles with 1809 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.