اپنا اپارٹمنٹ ہونے کے باوجود ائیرپورٹ پر 8 سال گزارنے والی خاتون

سنگاپور کے چانگی ائیرپورٹ پر گزشتہ 8 سالوں سے ایک ایسی 50 سالہ خاتون رہائش اختیار کیے ہوئے ہے جو نہ صرف خود 3 کمروں پر مشتمل ایک اپارٹمنٹ کی مالک ہے بلکہ اس نے اپنا یہ اپارٹمنٹ ایک فیملی کو ماہانہ 1000 ڈالر کے عوض کرائے پر دے رکھا ہے -
 

image

ائیرپورٹ پر رہائش پذیر اس خاتون جنہوں نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی نے مقامی اخبار کو بتایا “ کہ میں نے عالمی مالیاتی بحران کے باعث سال 2008 میں یہاں رہائش اختیار کی- اس وقت میں انتہائی مشکل میں پھنس گئی تھی اور میرے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا“-

“ آغاز میں مجھے یہاں بہت ڈر لگتا تھا اور میں نے بہت مختصر وقت کے لیے ائیرپورٹ پر رہنے کا منصوبہ بنایا وہ بھی اس وقت تک کے لیے جب تک میں اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑی نہیں ہوجاتی- میں نے اپنا اپارٹمنٹ بھی کرائے پر دے دیا“-

“ تاہم جلد ہی میں ائیرپورٹ کے ماحول سے مانوس ہوگئی کیونکہ مجھے یہاں ہر بنیادی سہولت میسر تھی- اور میرے چند دن رہنے کا پروگرام 8 سالوں میں تبدیل ہوگیا“-

خاتون ائیرپورٹ کے فوڈ کورٹ سے ہی کھانا کھاتی ہیں اور سپر مارکیٹس سے دیگر اشیاﺀ کی خریداری کرتی ہیں جبکہ ائیر کنڈیشند اور وائی فائی کی سہولت بھی انہیں مفت میں ہی حاصل ہے-

خاتون کا مزید کہنا تھا کہ “ میں یہاں جب آئی تھی تو خالی ہاتھ تھی لیکن آج میرے پاس بہت سی چیزیں موجود ہیں- میری ٹرالی کھانے کی اشیاﺀ٬ کپڑوں اور دیگر ضروری اشیاﺀ سے بھری ہوئی ہے“-
 

image

“ لیکن میں جلد ہی اپنا اپارٹمنٹ فروخت کر کے ایک 2 کمروں کا اپارٹمنٹ خرید لوں گی اور اس میں رہائش اختیار کروں گی تاکہ آسانی سے زندگی گزار سکوں“-

دلچسپ بات یہ ہے کہ سنگاپور کے اس ائیرپورٹ پر ان کے علاوہ بھی مزید دس افراد رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں جن میں ایک شادی شدہ جوڑا بھی شامل ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

A 50-year-old woman has apparently been living in Changi Airport, Singapore, for the last eight years, despite owning her own three-room apartment, which she rents out for about $1,000 a month. The woman, who asked to remain anonymous, told Singapore newspaper Lianhe Wanbao that she moved into Changi Airport in 2008, after being hit hard by the global financial crisis.