دنیا کی چند عجیب و غریب ڈیزائن کی مالک عمارات

دنیا بھر میں آپ کو تمام سائز اور تمام اشکال کی عمارات دکھائی دیں گی- لیکن بہت کم عمارات ایسی ہیں جن کو دیکھتے ہی نظر ان پر ٹھہر جاتی ہے- یہ عمارات عجیب و غریب اسٹرکچر کے باعث دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں- ان عمارات کو دیکھ کر ان کو تعمیر کرنے والے ماہر تعمیرات کے فن کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے-
 

image
یہ عجیب و غریب ڈیزائن کی مالک عمارت فرانس میں واقع ہے اور اسے Polygone Riviera کے نام سے جانا جاتا ہے- اس مجسمے کی آنکھوں میں سیکورٹی کیمرے نصب ہیں-
 
image
یہ ایک میوزیم کی عمارت ہے جو کہ لندن میں واقع ہے- اس عمارت کا ڈیزائن تو دلچسپ ہے ہی لیکن سبز رنگ کی روشنی اس عمارت کو مزید پراسرار بنا رہی ہے-
 
image
یہ ایک چرچ کی عمارت ہے جو کہ آئس لینڈ میں واقع ہے- اس چرچ کو Hallgrímskirkja کے نام سے جانا جاتا ہے- اس عمارت کا عجیب و غریب ڈیزائن لوگوں میں ہیبت پیدا کرتا ہے-
 
image
بیلجیم کے علاقے برسلز میں واقع Maison St Cyr نامی اس عمارت کا ڈیزائن دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ کسی جادوگر یا شیطان کا گھر ہو-
 
image
فرانس کی بلند ترین چوٹی پر واقع Aiguille Du Midi نامی اس عمارت تک پہنچنا یقیناً کسی ایڈونچر سے کم نہیں اور نہ ہی کمزور دل والوں کے بس کی بات ہے-
 
image
جرمنی کے شہر برلن میں واقع یہ عمارت ایک سابقہ ریسرچ انسٹیٹیوٹ ہے جہاں دواؤں پر مختلف تجربات کیے جاتے تھے- ممکنہ طور پر طبی تجربات کے لیے یہ ایک بہترین مقام تھا-
 
image
یہ بھی ایک چرچ کی عمارت ہے جو کہ فن لینڈ کے علاقے Helsinki میں واقع ہے- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل یہ عمارت ایک خفیہ تہہ خانے کی مانند دکھائی دیتی ہے-
 
image
یہ Basque ہیلتھ ڈپارٹمنٹ ہیڈکوارٹر ہے ہے جو کہ اسپین کے علاقے بلابو میں واقع ہے- اس عمارت کا ڈیزائن اردگرد موجود دیگر رہائشی عمارتوں کے مقابلے میں منفرد بناتا ہے-
 
image
یہ ایک قلعہ ہے جو الیگزینڈر کے نام سے جانا جاتا ہے- یہ قلعہ روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کے ایک جزیرے پر واقع ہے-
 
image
اس عمارت کا دلچسپ ڈیزائن مشہور گیم پیک مین کی یاد دلا دیتا ہے- اس عمارت کو The Maze Tower کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ دبئی میں واقع ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Have you ever wondered if you were an evil super villain in real life, what your secret lair or headquarters would look like? Would it be more on the extravagant side or lowkey? Will it look obviously diabolical or will it be something people would least expect? Well we've compiled a few sinister looking buildings that might give you some inspiration.