نزلہ٬ کھانسی اور خشک جلد کا علاج اب آپ کے ہاتھ میں

موسمِ سرما تین بیماریوں نزلہ٬ کھانسی اور خشک جلد کو ضرور اپنے ساتھ لاتا ہے- اور اس موسم میں آپ کو اپنے ارگرد موجود ہر دوسرا فرد ضرور ان بیماریوں میں سے کسی نہ کسی بیماری کا شکار دکھائی دے گا- تاہم ان موسمی بیماریوں کا علاج ہم چند قدرتی نسخوں کی مدد سے گھر بیٹھے بھی کر سکتے ہیں- ہم یہاں آپ کو چند ایسے قدرتی نسخے بتاتے رہے ہیں جو آپ کو نزلہ٬ کھانسی اور خشک جلد کے مسائل سے نجات دے سکتے ہیں-


پانی کا استعمال
موسمِ سرما میں زیادہ سے زیادہ پانی پیجیے کیونکہ زکام کی صورت میں آپ کے جسم کا بیشتر پانی خارج ہوجاتا بالخصوص اگر آپ کو قے یا اسہال کی شکایت بھی ہو تو- کوشش کیجیے کہ ایسے مشروبات سے دور رہیں جن میں کیفین شامل ہوتا ہے- آپ پانی کی مقدار کو پورا کرنے کے لیے مختلف پھلوں کے جوس کا استعمال بھی کرسکتے ہیں-

image


شہد
کھانسی کا درد کم کرنے کے لیے شہد ایک بہترین دوا کے طور پر کام کرسکتا ہے- شہد گلے کی خراش میں طمانیت بخشتا ہے- اس کے علاوہ اگر آپ کی کھانسی جراثیموں کے انفیکشن کی وجہ سے ہے تو شہد کے استعمال سے اس کھانسی کی مدت کم ہوسکتی ہے- ایک کھانے کا چمچ شہد دو سے تین روز تک کھائیے- اس کے علاوہ شہد نہ صرف جلد کی خشکی کو دور کرتا ہے بلکہ اسے نرم و ملائم بھی بناتا ہے- بس تھوڑا سا شہد ہاتھوں پر رگڑ کر کچھ دیر کے لیے منہ پر لگا لیجیے اور بعد میں دھو لیں-

image


دودھ
دودھ بھی ایک ایسی قدرتی غذا ہے جس میں خشک جلد کا علاج چھپا ہے- دودھ میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو خشک جلد کو شفا یابی فراہم کرتی ہیں- خشک جلد سے نجات کے لیے دن میں دو مرتبہ 4 کھانے کے چمچ دودھ میں عرقِ گلاب کے چند قطرے شامل کر کے اپنے پورے جسم پر ملیے اور 10 منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں-

image


نمک ملا پانی
کھانسی اور زکام سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نمک ملے پانی کے غرارے کیجیے- یہ بہت ہی عام اور کارآمد نسخہ ہے- اس مخصوص پانی کے غرارے کرنے سے آپ کے گلے کی سوجن میں کمی واقع ہوگی اور آپ کو آرام ملے گا- ایک گلاس گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ نمک شامل کر لیں اور اب اس پانی کو 15 سیکنڈ تک منہ رکھنے کے بعد تھوکتے جائیں اور یہ عمل باقی بچے ہوئے پانی کے ساتھ دہراتے جائیں-

image


ادرک اور پودینے کا شربت
کھانسی کا علاج ادرک اور پودینے کے شربت سے بھی کیا جاسکتا ہے- ادرک آپ کے پھیپھڑوں میں موجود بلغم کو صاف کرتا ہے جبکہ پودینہ کھانسی کو روک سکتا ہے- یہ فائدے مند شربت تیار کرنے کے لیے 3 کھانے کے چمچ پسا ہوا ادرک اور 1 کھانے کا چمچ پودینہ لے کر 4 کپ پانی میں شامل کر لیں- اس پانی کو اچھی طرح ابالنے کے بعد چھان لیں- ٹھنڈا کرنے کے بعد ایک کپ میں انڈیل لیں- آپ اس میں ایک چمچ شہد بھی شامل کرسکتے ہیں- اس شربت کو ایک بوتل میں محفوظ کر لیں اور ہر چند گھنٹے بعد ایک چمچ پیجیے- آپ اسے 3 ہفتوں تک فریج میں محفوظ کر سکتے ہیں-

image

ناریل کا تیل
ناریل کے تیل کا استعمال خشک جلد کی روک تھام کرتا ہے- اس تیل میں فیٹی ایسڈ کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو کہ آپ کی جلد کی کھوئی ہوئی نمی کو واپس لوٹاتی ہے- سونے سے پہلے لگائیے اور پوری رات لگا رہنے دیجے- آپ اسے نہانے کے بعد بھی لگاسکتے ہیں یہ باآسانی جلد میں جذب ہوجاتا ہے- خشک جلد پر ناریل کا تیل روزانہ لگائیے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Winter brings about a world of misery in the form of flu, cough, and dry skin. However, here are some natural treatments to remedy these problems at home.