20 سال تک شوہر نے بیوی سے بات نہیں کی٬ وجہ حیران کن

شوہروں کی بیوی کے سامنے کچھ وقت کے لیے بولتی بند ہونے کے بارے میں تو اکثر آپ نے سنا ہوگا لیکن دنیا میں کوئی ایسا شوہر بھی موجود ہوسکتا ہے جس نے ایک ہی چھت کے نیچے رہتے ہوئے اپنی بیوی کے ساتھ گزشتہ 20 سالوں کے دوران بالکل بات چیت نہیں کی-
 

image

جی ہاں جاپانی شہری Okou Katayama کے بارے میں یہی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس شخص نے اپنی بیوی کے ساتھ 20 سالوں میں کوئی بات نہیں کی اور یہ اپنی بیوی کی باتوں کا جواب صرف سر ہلا کر دیتا ہے جبکہ یہ دونوں میاں بیوی ایک ہی گھر میں رہتے ہیں اور ان کی تین بچے بھی ہیں-

ان غیرمعمولی تعلقات کا انکشاف حال ہی میں Okou کے 18 سالہ بیٹے Yoshiki نے کیا ہے جس نے ایک مقامی ٹی وی چینل سے اس مسئلے کو حل کروانے کے لیے مدد کی درخواست کی ہے-
 

image

 Yoshiki کا کہنا ہے کہ “ میں نے اپنے والدین کو کبھی بھی ایک دوسرے سے بات چیت کرتے ہوئے نہیں سنا- اب چونکہ میرے والد ریٹائر ہونے والے ہیں اس لیے مجھے خوف ہے کہ کہیں میرے والدین اب مکمل طور پر علیحدگی نہ اختیار کرلیں“-

ٹی وی چینل کی جانب سے اس مسئلے کے حل کے لیے دونوں میاں بیوی اور ان کے بچوں کو ایک مقامی پارک میں بلوایا گیا اور حیران کن طور پر یہاں 20 سالوں بعد Okou نے اپنی بیوی سے بات چیت کا آغاز کیا اور یہ جذباتی منظر دیکھ کر ان کے بچوں رونے لگے-

Okou نے اس طویل خاموشی کی وجہ کچھ یہ بیان کی کہ “ میری بیوی کی زیادہ تر توجہ بچوں پر تھی جس کی وجہ سے میں خود کو تنہا محسوس کرنے لگا اور خاموش رہنے لگا یہاں تک کہ یہ خاموشی طویل ہوتی چلی گئی “-
 

image

Okou نے اپنی بیوی سے کہا “ کہ میں یقیناً ایک طویل مدت سے خاموش تھا لیکن یہ عرصہ انتہائی تکلیف دہ تھا- تاہم میں تمہاری ہر خدمت کے لیے شکر گزار ہوں کیونکہ تم نے بہت محنت کی اور بہت زیادہ سخت وقت بھی دیکھا“-
YOU MAY ALSO LIKE:

Despite living under the same roof and raising their three children together, a Japanese husband hasn’t spoken a single word to his wife in the last 20 years. No marriage is perfect, and spouses sometimes give each other the silent treatment when they’re upset. But either they go their separate ways or try to patch things up and move on.