دنیا کی امیر ترین شخصیات٬ پہلا نمبر کس کو ملا؟

اگرچہ دولت مند ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں لیکن اپنی دولت میں مسلسل اضافہ کرتے جانا یہاں تک کہ خود کو دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل کروا لینا ضرور ایک کارنامہ ہے-
 

image

ہر سال کی مانند اس سال بھی امریکی میگزین فوربس کی جانب سے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کی گئی ہے-

اور رواں سال بھی ایک مرتبہ پھر دنیا کی معروف ترین ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے-

گزشتہ 22 سالوں کے دوران 17 بار دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز بل گیٹس نے حاصل کیا ہے۔

امریکی میگزین فوربس کے مطابق سال 2016 میں بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 75 ارب ڈالر رہی اور اس طرح وہ دنیا کے امیر ترین شخصیت قرار پائے۔
 

image

فوربس میگزین کی فہرست میں دوسری پوزیشن ملبوسات بنانے والی کمپنی زارا کے مالک امانکیو اورٹیگا نے حاصل کی ہے جن کے اثاثوں کی مالیت 67 ارب ڈالر ہے جبکہ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص برکشائر ہیتھاوے انکارپوریشن کے چیف وارین بافیٹ قرار پائے ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 60.8 ارب ڈالر ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Bill Gates remains the richest person in the world with a net worth of $75 billion, despite being $4.2 billion poorer than a year ago. He has been No. 1 one for 3 years in a row and topped the list 17 out of 22 years.