سال 2016 کی سب سے مقبول تصاویر

2016 کے دوران سوشلستان پر جہاں کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں وہیں بعض تصاویر کو اتنا پسند کیا گیا کہ انہوں نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنا لئے۔ شام میں غیرملکی طاقتوں کے کھیل کے بعد منظرِعام پر آنے والی تصاویر ہوں یا امریکا کے صدارتی انتخابات کے دوران لی گئیں تصاویر، سوشل میڈیا پر اپنا اثر چھوڑنے والی ہر تصویر نے صارف کو نہ صرف تصویر شیئر کرنے بلکہ اس پر اپنی رائے دینے پر مجبور ضرور کیا۔  زیرِ نظر چند تصاویر ایسی ہیں جنہیں 2016 کے دوران بے حد پسند کیا گیا۔
 

image
رواں سال امریکہ کے صدارتی انتخابات ایک طویل عرصے تک خبروں کی زینت بنے رہے- صدارتی انتخابات کے اگلے ہی روز 10 نومبر 2016 کو امریکی صدر باراک اوبامہ اور نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہونے والی ملاقات کی ایک یادگار تصویر جو سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کر گئی-
 
image
حلب میں فضائی حملے کے دوران زخمی ہونے والے 5 سالہ اومران دکنیشن کی تصویر نے سوشل میڈیا پر متعدد دلوں کو جھنجھوڑ دیا تھا-
 
image
یوسین بولٹ کی یہ تصویر ریو اولمپک 2016 میں ریس کے مقابلے کے سیمی فائنل کے دوران کھینچی گئی-یہ یوسین بولٹ کا آخری اولمپک تھا اور انہوں نے فائنل مقابلے میں سونے کا تمعہ جیتا- انہی وجوہات کی بنا پر یہ تصویر سوشل میڈیا پر ایک طویل عرصے تک گردش کرتی رہی-
 
image
جولائی 2016 میں ترکی کی فوج کے ایک دھڑے کی جانب سے بغاوت کی گئی جسے طیب اردگان کی مضبوط حکومت نے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں کچل دیا- تصویر میں حکومت کی حمایت میں فوج اور عوام کو استنبول کے تقسم اسکوائر پر کھڑا دیکھا جاسکتا ہے-
 
image
قدیم اور جدید دور کا ایک حسین امتزاج٬ دنیا کا پہلا شمسی توانائی سے چلنے والا جہاز اپنی پہلی پرواز کے دوران اہرامِ مصر کے اوپر سے گزر رہا ہے- اس پرواز میں سولر امپلس نے پوری دنیا کا چکر لگایا-
 
image
شام کی بدترین صورتحال کے باعث شامی باشندوں نے اپنی زندگیاں محفوظ بنانے کے لیے بہت بڑے پیمانے پر ہجرت کی- شامی مہاجرین لیبیا کے ساحل پر تیراکی کر کے امدادی کشتیوں تک پہنچنے کا یہ منظر سوشل میڈیا پر متعدد دلوں کو افسردہ کر گیا-
 
image
جاپان کے شہر Fukuoka کی ایک مصروف شاہراہ پر ظاہر ہونے والے دیوقامت گڑھے اور اس کی بحالی کے مناظر- اس سڑک کو صرف 7 روز میں دوبارہ آمد و رفت کے قابل بنا دیا گیا اور اسے بھی سوشل میڈیا پر بےانتہا پذیرائی حاصل ہوئی-
 
image
ہیلری کلنٹن کے سپورٹرز نے ان کے ساتھ سیلفی بنانے کے لیے ایک منفرد طریقہ اختیار کیا- درجنوں افراد نے یہ سیلفی فلوریڈا کے علاقے اولینڈو میں 25 ستمبر 2016 کو ایک مہم کے دوران بنائی- یہ لمحہ بھی سال 2016 کا ایک یادگار لمحہ بن گیا-
 
image
یہ تصویر 11 جون 2016 کو اس وقت کھینچی گئی جب ملکہ برطانیہ 90ویں سالگرہ کے موقع پر پریڈ کے دوران ایک سپاہی اچانک بے ہوش کر گر پڑا- یہ تصویر بھی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئی-
 
image
جنگ کی وجہ سے شام کے شہر حلب میں ہونے والی تباہی کا اندازہ کسی حد تک اس تصویر سے لگایا جس میں دکھائی دینے والے کھنڈر کبھی آباد اور پُر رونق عمارات ہوا کرتی تھیں-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

A picture is worth a thousand words, but not all pictures are created equal. Some are inspirational and happy, and some are tragic and terribly graphic. we present the most popular pictures of 2016 on social media: