تعلق

میرے شوہر کو مجھ سے بے پناہ محبت ہے،ہم دس سال سے ایک ساتھ ہیں۔ہمارے تعلق کی گہرائی یوں سمجھ لیں کہ گھر کے جن معاملات کا تعلق مجھ سے ہے اس میں انکی مداخلت برداشت نہیں کی ہے اوراُن کے ذاتی معاملات سے میرا واسطہ نہیں ہے۔بچے بڑے ہو کر اپنی زندگی میں مصروف ہیں۔سب کہتے ہیں کہ ہماری جوڑی مثالی ہے۔اپنی بڑی بیٹی کی شادی اپنی بہن کے ہاں کر دی،بیٹے کےلئے بھائی کی بیٹی لی ہے۔خاندان بھرسے تعلقات قائم کررکھے ہیں۔پھر بھی میرے شوہر کہتے ہیں کہ میں مفاد پرست ہوں مگرانکو سمجھ نہیں آتی ہے کہ اپنی پسند سے شادی نہیں ہوئی ہے تو میں تعلق نبھا رہی ہوں۔ جب میری پسند جان کر بھی گھر والوں نے اپنی من مانی کرلی ہے تو کیا میں ایسا نہیں کر سکتی ہوں۔اب ایک عورت کسی رشتے میں بندھ کر تعلق کو قائم رکھنے کے لئے سمجھوتہ یوں نہیں کرے گی تو کیا کرے گی؟
Zulfiqar Ali Bukhari
About the Author: Zulfiqar Ali Bukhari Read More Articles by Zulfiqar Ali Bukhari: 392 Articles with 475660 views I'm an original, creative Thinker, Teacher, Writer, Motivator and Human Rights Activist.

I’m only a student of knowledge, NOT a scholar. And I do N
.. View More