سال 2016 کے نمایاں فضائی حادثات

سال 2016 اپنے اختتامی دنوں میں داخل ہوچکا ہے- رواں سال جہاں کئی اور افسوسناک واقعات رونما ہوئے وہی یہ سال فضائی حادثات کے حوالے سے بھی کافی خوفناک ثابت ہوا- ان تباہ کن فضائی حادثات نے پوری دنیا کو غم میں مبتلا کر دیا- ہم آج کے آرٹیکل میں سال 2016 کے چند نمایاں فضائی حادثات پر ایک نظر ڈالیں گے جن میں ہمارے ملک میں رونما ہونے والا افسوسناک فضائی حادثہ بھی شامل ہے- اس حادثے میں لقمہ اجل بن جانے والے تو اب اس دنیا میں نہیں رہے لیکن ان کی یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی-


LAMIA Bolivia Flight 2933 Crash
28 نومبر 2016 کو بولیویا کا مسافر طیارہ کولمبیا کے علاقے La Union کے نزدیک گر کر تباہ ہوا- اس طیارے میں برازیل کے فٹبال کلب Chapecoense کے کھلاڑی اور کلب کے دیگر ممبران سوار تھے- طیارے میں سوار 77 افراد میں سے 71 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 6 مسافر زخمی ہوگئے- ذرائع کے مطابق یہ خوفناک حادثہ دورانِ پرواز ایندھن کے خاتمے اور بعض تکنیکی خرابیوں کے باعث پیش آیا-

image


M28 Skytruck Crash
3 دسمبر 2016 کو انڈونیشیا پولیس کا طیارہ اپنے ڈیڑھ گھنٹے کی پرواز کے دوران Riau جزائر کے Kabupaten Lingga نامی ساحل پر گر کر تباہ ہوا- یہ طیارہ Pangkal Pinang سے بٹام نامی جزیرے کی جانب سفر کر رہا تھا- اس خوفناک حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار 13 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے-

image


ATR-42-500 Crash
یہ المناک حادثہ ہمارے ملکِ پاکستان میں 7 دسمبر 2016 کو اس وقت پیش آیا جب پی آئی اے کا طیارہ چترال سے اسلام آباد کی جانب سے سفر کرتے ہوئے ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں کے نزدیک واقع پہاڑیوں کے درمیان گر کر تباہ ہوگیا- اس افسوسناک حادثے میں عملے کے 6 افراد کے سمیت طیارے میں سوار تمام 48 مسافر اس جہانِ فانی سے کوچ کر گئے جن میں معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید اور ڈی سی چترال اسامہ احمد وڑائچ بھی شامل تھے-

image


Lockheed C-130H Hercules Crash
انڈونیشیا کا ایک اور طیارہ 18 دسمبر 2016 کو حادثے کا شکار بنا- یہ فوجی طیارہ ملک کے مشرقی حصے میں موجود پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا- یہ بدقسمت طیارہ انڈونیشیا کے علاقے Timika سے Warmera کی جانب سفر کر رہا تھا- اس طیارے میں 13 افراد سوار تھے اور حادثے کے نتیجے میں تمام افراد ہلاک ہوگئے-

image


Boeing 727-2JOF Crash
فضائی دنیا کے لیے دسمبر کا مہینہ کافی بھاری رہا اور 20 دسمبر 2016 کو بھی ایک کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا- اس طیارے نے رن وے چھوڑا لیکن خود کو مناسب طریقے سے ہوا میں بلند نہیں کر پایا اور توازن قائم نہ رکھتے ہوئے کولمبیا کے علاقے Puerto Carreno میں موجود ایک میدان میں گر کر تباہ ہوگیا- اس حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار پانچوں مسافر ہلاک ہوگئے-

image


Russian Tupolev 154B-2 Crash
یہ فضائی حادثہ حال ہی میں 25 دسمبر 2016 کو اس وقت رونما ہوا جب روس کا ایک فوجی طیارہ بحیرہ اسود میں گر کر تباہ ہوگیا- اس حادثے میں طیارے میں سوار تمام 92 افراد ہلاک ہوگئے- ہلاک ہونے والوں میں فوجیوں کے علاوہ چند صحافی بھی شامل تھے- اس طیارے نے روسی ائیرپورٹ Chkalovsky سے سفر کا آغاز کیا اور اس کی منزل شام کے علاقہ Latakia تھی-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Year 2016 is significant for all the wrong reasons. Apart from many others, it’s the disastrous aircraft accidents that have stunned the world. This article highlights the significant aircraft accidents of 2016 that left behind nothing but memories of deceased.