جرمنی: خوفناک چیز برآمد٬ شہر خالی کروانا پڑ گیا

25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر جرمنی کے شہر Augsburg میں ایک مقام پر تعمیراتی کام کے دوران ایک ایسی خوفناک چیز برآمد ہوئی کہ اسے بےضرر بنانے کے لیے شہر کے ایک بڑے حصے کو خالی کروانا پڑ گیا-
 

image

جی ہاں Augsburg میں تعیمراتی کارکنوں کو کھدائی کے دوران ایسا بم برآمد ہوا جو جنگِ عظیم دوئم کے دوران پھینکا گیا تھا لیکن پھٹ نہیں سکا تھا- یہ RAF بم تھا اور اس کا وزن 1800 کلو گرام تھا-

بم کو ناکارہ بنائے جانے سے قبل بم کے آس پاس موجود ایک میل کے رقبے تک رہنے والے رہائشیوں کو اپنے گھروں کو چھوڑ دینے کا حکم جاری کیا گیا -

اس حکم کے بعد 54 ہزار سے زائد شہری اپنے گھر بار چھوڑ کر دور دراز علاقے میں موجود اسکول٬ اسپورٹس ہال اور ایگزیبیشن سینٹرز میں جمع ہوگئے جو ان شہریوں کے لیے خصوصی طور پر کھولے گئے تھے-
 

image

شہریوں کا یہ انخلا جرمنی کے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوا اور رات 10 بجے تک جاری رہا-متاثرہ علاقے کو مکمل طور پر خالی کروائے جانے کے بعد ہی بم ڈسپوزل اسکوارڈ نے اس خوفناک بم کو ناکارہ بنایا-
YOU MAY ALSO LIKE:

EXPLOSIVES experts have defused a large World War II aerial bomb which forced 54,000 people out of their homes at Christmas in Germany. Residents in the city of Augsburg, in southern Germany, were forced out as part of the largest evacuation in the country since the end of World War II.