مریخ سے حیرت انگیز دریافت نے تہلکہ مچا دیا

سائنسدان مریخ پر زندگی کے آثار معلوم کرنے کے لیے گزشتہ کئی سالوں سے کوشاں ہیں اور اب تک متعدد نظریات اور شواہد پیش کرچکے ہیں- لیکن اب کی بار مریخ سے ملنے والے ایک ثبوت نے سائنسدانوں کے اس یقین کو مزید پختہ کر دیا ہے کہ اس سیارے پر بھی زندگی موجود ہوسکتی ہے-
 

image

ناسا کی خلائی گاڑی کی جانب سے حال ہی میں مریخ کی بھیجی جانے والی فوٹیج میں بڑی چمچ نما چیز کو واضح انداز میں دیکھا جاسکتا ہے- اور اسے ایک حیرت انگیز دریافت قرار دیا جارہا ہے-

حالیہ چند سالوں کے دوران یہ دوسرا موقع ہے کہ مریخ سے چمچ نما شے دریافت ہوئی ہے اور خلائی مخلوق پر یقین رکھنے والوں ماننا ہے کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مریخ پر زندگی موجود ہے-

حالیہ فوٹیج کا بغور جائزہ اس وقت لیا گیا جب اسے یوٹیوب یو ایف او ہنٹر نامی اکاؤنٹ سے اپ لوڈ کیا گیا ہے-اور ویڈیو کے ساتھ یہ تحریر لکھی گئی کہ “ مریخ پر یہ بہت بڑا چمچ یقیناً گمشدہ قوم کی نشانی ہے“-
 

image

ویڈیو کے نیچے دیے گئے تبصروں میں جہاں چند صارفین نے اسے ایک حیرت انگیز دریافت قرار دیا ہے وہیں ایک طبقہ اسے نظروں کا دھوکہ بھی قرار دے رہا ہے“-
YOU MAY ALSO LIKE:

Alien enthusiasts believe they have found an exciting clue in the ongoing search for life on Mars - a spoon.Footage from a NASA rover appears to show the large utensil on the Red Planet's sand-like surface.