دنیا کا پہلا سولر ہائی وے تعمیر

فرانس میں دنیا کا پہلا سولر ہائی وے کا افتتاح کر دیا گیا ہے- فرانس کے علاقے Tourouvre میں موجود ایک سڑک پر سولر پینل نصب کیے گئے ہیں- یہ سولر پینل اس سڑک کے نزدیک وافع ایک گاؤں میں موجود اسٹریٹ لائٹس کو توانائی فراہم کریں گے-
 

image

یہ سڑک 1 کلومیٹر طویل ہے جبکہ سڑک کے 2800 اسکوائر میٹر کے رقبے پر یہ سولر پینل نصب کیے گئے ہیں-

فرانس کی وزیرِ ماحولیات Segolene Royal کا کہنا ہے کہ “ سولر انرجی کا یہ نیا استعمال بہت فائدہ مند ہے اور اس طرح توانائی پیدا کرنے کے لیے نئی جگہ کی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ سڑکیں پہلے سے موجود ہیں“-

اس سڑک سے روزانہ تقریباً 2 ہزار گاڑیاں گزرتی ہیں جس سے تجرباتی طور پر اتنی بجلی حاصل ہوجاتی ہے جو اسٹریٹ لائٹس کو روشن کرنے کے لیے کافی ہے-
 

image

فرانس نے ایسی مزید سڑکیں بنانے کا بھی اعلان کیا ہے جس کے لیے 4 سالہ منصوبہ بندی کی گئی ہے- اس منصوبے کے تحت ملک بھر مزید ایسے کئی سولر ہائی وے قائم کیے جائیں گے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

The world's first solar highway has been opened in France, in the not-very-sunny village of Tourouvre au Perche in Normandy. The roadway is just one kilometre (0.6mi) long, but that still works out at 2,800 square metres of photovoltaic cells—enough, hopefully, to power the village's street lights.