پاکستان میں 2016 کے پسندیدہ ترین موبائل

تمام موبائل فون کارکردگی٬ ہارڈ وئیر اور سافٹ وئیر فیچر کے اعتبار سے یکساں نہیں ہوتے- یقیناً جب موبائل صارفین نیا فون خریدتے ہیں تو ان کی اولین کوشش یہی ہوتی ہے کہ وہ ایسے اسمارٹ فون کا انتخاب کریں جو دیگر اسمارٹ فون کے مقابلے میں انتہائی غیرمعمولی اور منفرد ہو- اگر آپ بھی نیا اسمارٹ فون خریدنے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن یہ طے نہیں کر پارہے کہ آپ کی ترجیحات کے مطابق کون سا فون بہترین اور پرکشش ثابت ہوگا؟ تو یہاں آپ کی آسانی کے لیے سال 2016 کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے موبائل فون کی ایک فہرست پیش کی جارہی ہے- مندرجہ ذیل فہرست میں ہماری ویب (Hamariweb.com) پر سب سے زیادہ آن لائن سرچ کیے جانے والے موبائل فون شامل کیے گئے ہیں-


Apple iPhone 7
آئی فون کے دیوانوں کو آئی فون 7 کا شدت سے انتظار تھا اور بالاخر ایپل کی جانب سے یہ فون ستمبر 2016 میں متعارف کروا دیا گیا- آئی فون 7 نے اپنے جدید کیمروں٬ متاثر کن اسٹیریو اسپیکر اور water resistance کی خصوصیت کی بدولت اسمارٹ فون صارفین کے درمیان کافی مقبول رہا- اس فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر موجود آئی فون 7 رواں سال کے دوران ہماری ویب پر تقریباً 5 لاکھ 50 ہزار مرتبہ آن لائن سرچ کیا گیا-

img


Samsung Galaxy J5
ہماری ویب پر سب سے زیادہ آن لائن سرچ کیے جانے والے والے موبائل کی اس فہرست میں دوسری پوزیشن سام سنگ گلیکسی جے 5 کی ہے- یہ موبائل اپنی شاندار اسکرین٬ طویل دورانیے تک چلنے والی بیٹری٬ کیمرے اور بہترین کارکردگی کے باعث اسمارٹ فون صارفین کے دلوں پر چھایا رہا- اس موبائل فون کو سال 2016 کے دوران ہماری ویب پر 3 لاکھ 90 ہزار مرتبہ آن لائن سرچ کیا گیا-

img


Huawei P8 Lite
خوبصورت ڈیزائن٬ اعلیٰ کارکردگی اور جاندار میوزک سسٹم نے اس اسمارٹ فون کو موبائل کی دنیا میں نمایاں کردیا- اس فہرست میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے اس اسمارٹ فون کی حیرت انگیز خصوصیات نے باآسانی لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا- سال 2016 کے دوران یہ اسمارٹ فون ہماری ویب پر تقریباً 3 لاکھ مرتبہ آن لائن سرچ کیا گیا-

img


Samsung Galaxy Grand Prime
سال 2016 کے دوران یہ موبائل فون اپنے پتلے ڈیزائن اور معیاری کارکردگی کے باعث پاکستان کے صارفین کے درمیان کافی مقبول رہا- اعلیٰ فیچر ہونے کے باوجود مقررر کی جانے والی مناسب قیمت کی وجہ سے بھی اس اسمارٹ فون کو بے انتہا پسند کیا گیا- چوتھی پوزیشن پر موجود یہ اسمارٹ فون ہماری ویب پر سال 2016 کے دوران 2 لاکھ 71 ہزار مرتبہ آن لائن سرچ کیا گیا-

img


Huawei Y6
شاندار اسکرین ڈسپلے٬ بہترین کارکردگی اور مناسب قیمت نے ہوائی وائی 6 کو اسمارٹ فون کی مارکیٹ میں نمایاں کردیا- ہوائی وائی 6 کی ان غیر معمولی خصوصیات نے اسے اسمارٹ فون صارفین کے درمیان پرکشش بنا دیا- یہی وجہ ہے کہ اسے بھی رواں سال بہت بڑے پیمانے پر آن لائن سرچ کیا گیا- پانچویں پوزیشن پر براجمان اس اسمارٹ فون کو سال 2016 کے دوران ہماری ویب پر 2 لاکھ سے زائد مرتبہ آن لائن سرچ کیا گیا-

img


QMobile Noir Z12
مقبول ترین پاکستانی موبائل برانڈ کیو موبائل کا اسمارٹ فون Noir Z12 اس فہرست میں چھٹی پوزیشن پر ہے- اس موبائل کی طویل مدت تک چلنے والی بیٹری٬ روشن اسکرین اور متاثر کن میموری نے اسمارٹ فون صارفین کو اپنی جانب متوجہ ہونے پر مجبور کیا- سال 2016 کے دوران یہ اسمارٹ فون ہماری ویب پر 1 لاکھ 87 ہزار مرتبہ آن لائن سرچ کیا گیا-

img


Oppo F1s
اس فہرست میں ساتویں نمبر پر موجود سیلفی ایکسپرٹ Oppo F1s اپنے طاقتور اور اعلیٰ معیار کے حامل کیمرے کے باعث ملک بھر میں مقبول ہوا- اس اسمارٹ فون میں 16 میگا پکسل کا کیمرہ نصب تھا جسے اسمارٹ فون صارفین نے بہت پسند کیا- یہی وجہ ہے کہ سال 2016 کے دوران یہ اسمارٹ فون ہماری ویب پر 1 لاکھ 74 ہزار مرتبہ آن لائن سرچ کیا گیا-

img


Motorola Moto X
موٹرولا کا موٹو ایکس ہماری ویب پر سب سے آن لائن سرچ کے جانے والے موبائل فون کی اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے- موٹرولا موٹو ایکس سال 2016 کے دوران ہماری ویب پر 1 لاکھ 47 ہزار مرتبہ آن لائن سرچ کیا گیا- اس اسمارٹ فون کی مقبولیت کی بنیادی وجہ اس کے غیر معمولی فیچر اور تکنیکی اعتبار سے بھی بہترین قرار دیا جانا تھا-

img


Apple iPhone 6S
ایپل کی جانب سے گزشتہ سال متعارف کروایا جانے والا آئی فون 6 رواں سال بھی اسمارٹ فون صارفین کے درمیان مقبول رہا اور اس کے بہترین فیچر صارفین کو اسے خریدنے پر مجبور کرتے رہے- ہماری ویب کی اس فہرست میں نویں نمبر پر موجود یہ اسمارٹ فون سال 2016 کے دوران ہماری ویب پر تقریباً 1 لاکھ 38 ہزار مرتبہ آن لائن سرچ کیا گیا-

img


Nokia 230 dual SIM
دہری سم کا حامل نوکیا کا یہ موبائل فون ہماری ویب کی جاری کردہ اس فہرست میں دسویں پوزیشن پر ہے- سادہ فیچر اور مناسب قیمت کی وجہ سے اس موبائل کو بھی موبائل صارفین نے کافی حد تک پسند کیا- سال 2016 کے دوران نوکیا کا یہ موبائل فون ہماری ویب پر 1 لاکھ 35 ہزار مرتبہ آن لائن سرچ کیا گیا-

img

Total Views: 12406

Reviews & Comments