پرتعیش اور عالیشان گھروں کی حقیقیت کیا ہے؟

اگر آپ کسی عالیشان اور پرتعیش سہولیات سے آراستہ گھر میں رہنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو ادائیگی بھی بڑی کرنا ہوگی لیکن یہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں- درحقیقت یہ پرتعیش اور جدید سہولیات سے آراستہ گھر دنیا کے ارب پتی افراد کی ملکیت ہوتے ہیں- لیکن ہم آپ کو آج بتائیں گے کہ آخر وہ کونسی خصوصیات اور سہولیات ہیں جو ان پرتعیش گھروں جنہیں اگر محل کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا کو عام افراد کے کی رہائش گاہ سے ممتاز اور منفرد بناتی ہیں؟
 

image
اکثر امیر ترین افراد کے گھر میں لائبریری ضرور موجود ہوتی ہے لیکن یہ کوئی عام لائبریری نہیں ہوتی- ارب پتی افراد کے گھر میں موجود لائبریری میں رکھی جانے والی کتابیں قدیم اور تاریخی ہوتی ہیں-
 
image
امیر ترین شخصیات کے گھر کے ہر کمرے میں انٹر کام کی سہولت ضرور موجود ہوتی ہے اور یہ صرف دیگر کمروں موجود افراد سے بات چیت کرنے کے لیے نصب کیے جاتے ہیں-
 
image
ہر امیر ترین شخصیت کے محل کا ایک پرکشش نام ضرور ہوتا ہے اور اس محل کو اسی نام سے یاد کیا جاتا ہے-
 
image
ارب پتی افراد کے پرتعیش سہولیات سے آراستہ گھروں میں ایک حصہ مختلف کھیلوں کے لیے ضرور مختص ہوتا ہے جس میں باسکٹ بال جیسے کھیل کے لیے بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے-
 
image
ان پرتعیش گھروں کی دیکھ بھال اور دیگر امور سرانجام دینے والا عملہ بھی ان گھروں کے احاطے میں موجود کمروں میں ہی اپنے خاندان کے ساتھ رہائش پذیر ہوتا ہے- اور اسے بھی ایک امارت کی نشانی سمجھا جاتا ہے-
 
image
بیشتر ارب پتی افراد bowling alley کے بےانتہا شوقین ہوتے ہیں لیکن وہ اس شوق کو اپنے عالیشان گھر میں پورا کرنے کو ترجیج دیتے ہیں-
 
image
امیر ترین افراد کے پرتعیش اور عالیشان گھروں میں سوئمنگ پول ہونا ایک عام بات ہے- البتہ بعض گھروں میں سوئمنگ پول گھر کے اندر بنائے جاتے ہیں جبکہ بعض میں گھر کے احاطے میں-
 
image
پرتعیش گھروں کے باتھ روم کے فرش کے نیچے ایک ایسا سسٹم نصب ہوتا ہے جو فرش کو گرم رکھتا ہے اور اس سسٹم کا استعمال موسمِ سرما میں ٹھنڈک سے محفوظ رہنے کے لیے کیا جاتا ہے-
 
image
ان گھروں میں موجود فرنیچر کو بھی موسم کے اعتبار سے تبدیل کیا جاتا رہتا ہے- گرمیوں کا فرنیچر الگ اور سردیوں فرنیچر الگ قسم کا ہوتا ہے اور ہر موسم میں گھر کا پورا فرنیچر ہی تبدیل کر دیا جاتا ہے-
 
image
ان پرتعیش گھروں میں تفریح کے غرض سے ایک تھیٹر بھی قائم کیا جاتا ہے- اور اس تھیٹر میں صرف بڑی ٹی وی اسکرین ہی موجود نہیں ہوتی بلکہ یہاں اہلِ خانہ کے بیٹھنے کے لیے خاص اسٹیڈیم سیٹیں بھی رکھی جاتی ہیں-
 
image
مہمانوں کو ٹھہرانے کے لیے ان گھروں کے ساتھ گیسٹ ہاؤس بھی تعمیر کروائے جاتے ہیں جن کی تزئین و آرائش بھی انتہائی اعلیٰ ہوتی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Being rich can be a bit like living in a bubble. You don’t have to interact with any non-rich people at all. Your neighborhood is gated, your kids go to private schools, you play golf at expensive golf courses that are also gated, and you shop at pricey stores in parts of town where people without Lamborghinis would never go. The rest of the world is just sort of…out there. Well, that’s us. The poor folks.