بانیِ پاکستان کی کرشماتی شخصیت اور چند دلچسپ پہلو

ہم بانیِ پاکستان قائداعظم محمد جناح رحمتہ اﷲ علیہ کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن حقیقت میں ہم نے صرف ان کی پاکستان کی تخلیق کے لیے کی جانے والی جدوجہد اور قربانیوں کے بارے میں پڑھ اور سن رکھا ہے- لیکن قائداعظم محمد جناح رحمتہ اﷲ علیہ کی کرشماتی شخصیت کے اس کے علاوہ بھی چند ایسے پہلو ہیں جن سے ہم ناواقف ہیں-


سگار کا برانڈ
اس سے تو سب ہی واقف ہیں کہ قائداعظم محمد جناح رحمتہ اﷲ علیہ سگار پینے کے انتہائی شوقین تھے- لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ ہمیشہ ایک ہی برانڈ کا سگار پیتے تھے؟ جی ہاں قائداعظم محمد جناح رحمتہ اﷲ علیہ ہمیشہ Craven A cigarette کا سگار پینا پسند کرتے تھے اور یہ اپنے وقت کا ایک مہنگا ترین برانڈ تھا-

image


مشہور جناح کیپ
قائداعظم محمد جناح رحمتہ اﷲ علیہ جو ٹوپی پہنا کرتے تھے اسے تکنیکی اعتبار سے Karakul cap کے طور پر جانا جاتا تھا- یہ ٹوپی بھیڑ کی Karakul نامی نسل کی کھال سے تیار کی جاتی تھی اور اس قسم کی ٹوپی وسطی ایشیا کے مرد پہنا کرتے تھے- لیکن پاکستان میں خاص ٹوپی قائداعظم محمد جناح رحمتہ اﷲ علی کے نام سے منسوب یعنی جناح کیپ کے نام سے جانی جاتی ہے- اور متعدد سیاستدان بھی اسے پہننا ایک اعزاز کی بات سمجھتے ہیں-

image


گہری محبت
قائداعظم محمد جناح رحمتہ اﷲ علیہ پاکستان اور اپنی دوسری اہلیہ مریم جناح سے بےپناہ محبت کرتے تھے- اگرچہ قائداعظم محمد جناح رحمتہ اﷲ علیہ کے چہرے سے ان کے جذبات کا انداز لگانا مشکل تھا لیکن مواقع ایسے تھے جب عوامی مقامات پر ان کی آنکھوں میں آنسو دیکھے گئے- پہلی مرتبہ اس وقت جب وہ مریم جناح کے جنازے میں شریک تھے اور دوسری مرتبہ اگست 1947 میں جب وہ پاکستان آنے سے قبل آخری مرتبہ مریم جناح کی قبر پر گئے تھے-

image


دنیا بھر میں خدمات کا اعتراف
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ایک بہت بڑی سڑک تعمیر کی گئی اور اسے قائداعظم محمد جناح رحمتہ اﷲ علیہ کے نام سے منسوب کیا گیا- اسی طرح ایران کے شہر تہران میں “ محمد علی جناح ایکسپریس وے“ تعمیر کی گئی اس کے علاوہ ایران نے 1976 میں قائداعظم محمد جناح رحمتہ اﷲ علیہ کے یومِ پیدائش پر خصوصی ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا- شکاگو میں واقع Devon Avenue میں ایک حصے کا نام “ محمد علی جناح وے “ رکھا گیا ہے- بھارتی علاقے گنٹورا میں قائداعظم محمد جناح رحمتہ اﷲ علیہ کی یاد میں “جناح ٹاور “ تعمیر کیا گیا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

We all claim to know our beloved Quaid to the core. Right from his birth to his career and struggle for Pakistan, we have been hearing and reading stories of his patriotism and dedication for the creation of Pakistan. But, there is much more to his charismatic personality that most of us are still unaware. Let us discover here: