سال 2016 کے پسندیدہ ترین کھانے اور ان کی تراکیب

پاکستانی کھانوں کے شوقین ہوتے ہیں اور مزیدار کھانے پکانا اور کھانا ان کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے- پاکستان بھر میں دیسی کھانوں سے لے کر کانٹیننٹل٬ فاسٹ فوڈ اور چائنیز ڈشز تک نہ صرف ہر قسم کے کھانے بلکہ انہیں بنانے کی تراکیب بھی انتہائی مقبول ہیں- کھانوں کی تراکیب آن لائن سرچ کرنے اور پھر انہیں گھر پر تیار کرنے کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے- روزانہ کی بنیاد پر اکثر خواتین ایسے مزیدار کھانوں کی تراکیب آن لائن سرچ کر رہی ہیں جنہیں وہ آسانی تیار کر کے اپنی فیملی کے سامنے پیش کرسکیں اور ان کے دل جیت سکیں- ہم یہاں ان مزیدار کھانوں اور ان کی تراکیب کا ذکر کر رہے جنہیں سال 2016 کے دوران ہماری ویب (Hamariweb.com) پر سب سے زیادہ آن لائن سرچ کیا گیا-


چکن ہانڈی View Recipe
خوشبودار اور مزیدار چکن ہانڈی کے بغیر کھانے کی ٹیبل ادھوری معلوم ہوتی ہے- چکن ہانڈی بون لیس چکن اور دیسی مصالحوں کی مدد سے تیار کی جاتی ہے- ہماری ویب پر موجود مشہورِ زمانہ شیف ذاکر کی چکن ہانڈی بنانے کی یہ ترکیب خواتین کے درمیان اس سال انتہائی مقبول رہی- آپ اسے نان٬ رائتہ اور سلاد کے ساتھ پیش کرسکتی ہیں- چکن ہانڈی کی یہ ترکیب سال 2016 کے دوران ہماری ویب پر 41 ہزار سے زائد مرتبہ آن لائن سرچ کی گئی-

image


بغیر اوون کے کیک بنائیں View Recipe
اگر کیک بنانا آپ کا پسندیدہ مشغلہ ہے لیکن آپ کے پاس اوون کی سہولت موجود نہیں تو پھر اس ترکیب کی مدد سے آپ گھر پر ہی بغیر اوون کے کیک تیار کرسکتی ہیں- دور دراز علاقوں یا گاؤں دیہات میں بسنے والی ایسی خواتین کے لیے کیک تیار کرنے کی یہ ترکیب بہترین حل ہے جنہیں کیک کی بیکنگ کے لیے بجلی یا گیس سے چلنے والا اوون میسر نہیں- اس ترکیب کی مدد سے بغیر اوون کے بھی آپ گھر پر ایک مزیدار کیک تیار کرسکتی ہیں- سال 2016 کے دوران ہماری ویب پر 36 ہزار سے زائد مرتبہ یہ ترکیب آن لائن سرچ کی گئی-

image


اسپیشل چکن کڑاہی View Recipe
چاہے کھانے کا کوئی خاص موقع ہو یا پھر گھر میں کوئی دعوت دیسی کڑاہی کے بغیر نامکمل ہے- پاکستانی نہ صرف کھانے کے شوقین ہوتے ہیں بلکہ مختلف اقسام کی کڑاہی تیار کرنے کے لیے کوشاں بھی رہتے ہیں- ذائقہ٬ خوشبو٬ پکانے کا طریقہ اور کالی٬ لال اور ہری مرچوں کا استعمال اس “ اسپیشل چکن کڑاہی “ کو بنانے کی ترکیب کی خصوصیات ہیں- ترکیب جاننے کے لیے ٹائٹل کے ساتھ ہی بٹن موجود ہے- سال 2016 کے دوران اسپیشل چکن کڑاہی بنانے کی اس ترکیب کو خواتین نے بہت پسند کیا اور ہماری ویب پر اسے 18 ہزار سے زائد مرتبہ آن لائن سرچ کیا گیا-

image


بغیر اوون کے پیزا بنائیں View Recipe
بغیر اوون کے تیار کردہ کیک کی طرح آپ پیزا بھی بغیر اوون کے گھر پر تیار کرسکتی ہیں اور اپنے اہلِ خانہ کو مزیدار پیزا پیش کر کے ان کے دل جیت سکتی ہیں- ہماری ویب پر موجود بغیر اوون کے پیزا تیار کرنے والی اس ترکیب کو سال 2016 کے دوران 16 ہزار سے زائد مرتبہ آن لائن سرچ کیا گیا اور پسند کیا گیا- اتنی زیادہ مقبولیت ہی اسے ایک منفرد ڈش بناتی ہے-

image


چکن بریانی View Recipe
بات ہو پاکستانی کھانوں کی اور چکن بریانی کا ذکر نہ آئے ایسا تو ممکن ہی نہیں- ڈائننگ ٹیبل پر چکن بریانی دیکھتے ہی آپ کی بھوک دوگنی ہوجاتی ہے- چکن بریانی تمام عمر کے افراد کی پسندیدہ ڈش ہے- ہماری ویب پر موجود چکن بریانی تیار کرنے کی اس ترکیب کو رواں سال تقریباً 15 ہزار مرتبہ آن لائن سرچ کیا گیا- آپ بھی ہماری ویب پر موجود اس ترکیب کی مدد سے مزیدار بریانی تیار کرسکتی ہیں-

image


چکن منچورین View Recipe
چائنیز ڈشز پاکستان بھر میں پسند کی جاتی ہیں اور چکن منچورین بنانے کی تراکیب ملک بھر میں نہ صرف عام ہے بلکہ بڑے پیمانے پر استعمال بھی کیا جاتی ہے- ہماری ویب پر موجود مقبول ترین کوکنگ ایکسپرٹ شیریں انور کی چکن منچورین تیار کرنے کی یہ ترکیب بھی سال 2016 کے دوران کم سے کم 15 ہزار مرتبہ آن لائن سرچ کی گئی- رواں سال متعدد افراد نے چائنیز کھانوں کو آزمایا-

image


چکن نگٹس View Recipe
چکن نگٹس کا نام سنتے ہی منہ میں پانی بھر آتا ہے- بچوں سے لے کر بڑوں تک ہر کوئی خستہ اور مزیدار چکن نگٹس کھانا پسند کرتا ہے- چکن نگٹس کو دوپہر یا رات کے کھانے کے علاوہ شام کی چائے ساتھ بھی پیش کیا جاسکتا ہے- مشہورِ زمانہ زبیدہ آپا کی بیان کردہ مزیدار چکن نگٹس تیار کرنے کی ترکیب ہماری ویب پر موجود ہے- اس ترکیب سال 2016 کے دوران ہماری ویب پر تقریباً 13 ہزار مرتبہ آن لائن سرچ کیا گیا-

image

مائیکرونی ( پاکستانی طرز ) View Recipe
مائیکرونی کی پاکستانی طرز پر تیاری یقیناً ایک منفرد ترکیب ہے جسے آپ آن لائن بھی تلاش کرسکتے ہیں- ہماری ویب پر موجود پاکستانی طرز پر مائیکرونی تیار کرنے کی اس آسان ترکیب کی مدد سے آپ انتہائی مزیدار مائیکرونی بنا سکتے ہیں- سال 2016 کے دوران ہماری ویب پر خواتین نے اس ترکیب کو 12 ہزار سے زائد مرتبہ آن لائن سرچ کیا-

image

چکن ملائی بوٹی View Recipe
چکن ملائی بوٹی ایک انتہائی ذائقے دار ڈش ہوتی ہے اور خواتین اسے اپنی فیملی کے لیے شوق سے تیار کرتی ہیں- آپ بھی ہماری ویب پر موجود مشہور شیف شیریں انوار کی بیان کردہ چکن ملائی بوٹی کی ترکیب سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں اور گھر پر ہی مزیدار چکن ملائی بوٹی تیار کرسکتی ہیں- رواں سال یہ ترکیب بھی خواتین میں انتہائی مقبول رہی اور اسے ہماری ویب پر 11 ہزار سے زائد مرتبہ آن لائن سرچ کیا گیا-

image

شاہی حلیم خاص View Recipe
شاہی حلیم خاص ایک مزیدار اور دیسی ڈش ہے جسے بہت بڑے پیمانے پر پسند کیا جاتا ہے- آپ کو اپنے اردگرد شاہی حلیم فروخت کرنے والوں کے متعدد اسٹال دکھائی دیں گے- لیکن اگر آپ چاہیں ہماری ویب پر موجود شاہی حلیم خاص بنانے کی اس ترکیب کی مدد سے گھر پر ہی یہ حلیم تیار کرسکتی ہیں- رواں سال ہماری ویب پر یہ ترکیب تقریباً 11 ہزار مرتبہ آن لائن سرچ کی گئی-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistanis are ultimate foodies! They love to cook and eat delicious recipes. From Desi cuisine to continental, fast food, and Chinese cuisine, almost all sort of recipes are popular in Pakistan. Trend of searching recipes online and making them at home is on rise. Housewives dedicate their time and efforts in searching unique mouth watering recipes that can be served to families on regular basis.