لمبی عمر چاہتے ہیں تو ایک کام ضرور کریں

سائنسدان ایک عرصے سے یہ جاننے کوشش کر رہے ہیں کہ آیا وہ کونسا طریقہ اپنایا جائے کہ جس انسان کی عمر طویل ہوجائے؟ اور اس سلسلے میں اب تک متعدد تجربات اور تحقیق کی جاچکی ہیں-

تاہم سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے حال ہی میں ایک نیا انکشاف کیا ہے کہ زندگی میں خوش رہنا نہ صرف زندگی کو پرُلطف بناتا ہے بلکہ انسان کی عمر میں بھی اضافہ کرتا ہے-
 

image

یہ نئی تحقیق لندن کالج یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی ہے اور اس تحقیق کے دوران ہزاروں بزرگ مرد و خواتین کی زندگی کا جائز لیا گیا- اس جائزے میں یہ بات سامنے آئی کہ خوش و خرم زندگی کے اثرات انسان کی عمر پر بھی مرتب ہوتے ہیں-

سال 2002 سے 2013 تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں تقریباً 10 ہزار افراد کی زندگی کا جائزہ لیا گیا- یہ تحقیق 3 مراحل پر مشتمل تھی- ان افراد سے ہر دو سال بعد ایک جیسے سوالات کیے جاتے تھے-
 

image

آخر میں محققین اس نتیجے پر پہنچے کہ زندگی میں پایا جانے والا ااطمینان اور خوشی موت کے خطرات کو کم کرتے ہیں- محققین کے مطابق جو لوگ اپنی زندگی میں مطمئین ہوتے اور زندگی کو انجوائے کرتے ہیں ان کی جلد موت واقع ہونے کے خطرے میں 17 فیصد کمی ہوجاتی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Sustained happiness in older age is linked to a longer life, a study has found. The report, by the English Longitudinal Study of Ageing (ELSA) at University College, London (UCL), claims that over-50s who experience feelings of satisfaction about their life are more likely to live to an older age.