خادم عربی زبان وادب: الشخ المظفر

مجھے اس لئے بھی اپنی قسمت پے ناز ہے کہ مجھے فکری تربیت کے واسطے ایسی ہستیاں ملی ہیں، جن کی سوچ اور فکر سی کئی عالی دماغ روشنی لے رہے ہیں، کبھی کبھار مجھے مفکر بننے کا بھوت سوار ہوتا ہے، لیکن ان مفکرین کے سامنے مجبورا قبلہ سیدھا کرنا پڑتا ہے، آج پھر فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر ولی خان المظفر صاحب کی خدمت میں ، استاد محترم مولانا فاروق حسن زئی صاحب کے ہمراہ حاضری ہوئی ہے،
پاکستان میں عربی زبان کے حوالے سے ان دونوں کی خدمات قابل تحسین ہیں، استاد محترم مولانا فاروق حسن زئی عربی کے ساتھ ساتھ، تفسیر قرآن، علم میراث میں بہت بڑا نام کرچکے ہیں، جبکہ ڈاکٹر صاحب نے روز اول ہی سے عربی زبان کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا ہے، سچ یہ ہے کہ پاکستان میں اس شخصیت سے زیادہ عربی کی کسی نے بھی خدمت نہیں کی ہے، کچھ عرصہ قبل جب پاکستان کے مشہور سیاستدان عمران خان صاحب سے ان کی ملاقات ہوئی، تو خان صاحب نے سنیٹر بنانے کے ساتھ ساتھ کئی آفر کئے آپ نے بیک زبان ٹکراتے ہوئے صرف اتنا کہا
"خان صاحب!!!! کے پی کے میں عربی کو لازمی مضمون کا درجہ دیجئے"

آپ کی کوئی گفتگو ہو، یا کوئی مجلس، کوئی تقریر، تحریر گویا ذکر عربی کے بنا ادھوری رہتی ہے،عربی زبان کے ساتھ اس والہانہ عقیدت نے آپ کی نس نس میں محمد عربی صلی اللہ علیہ و سلم، ازواج مطہرات، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، اور اہل عرب کی محبت اور عقیدت بھر دی،

خوبصورت شکل وصورت کے مالک جب اپنے مخصوص اسٹائل میں بولتے ہیں "💟مسلكي ومذهبي وديني العربية العربية💟" تو بہت خوبصورت لگتے ہیں، ستا نا قربان شمہ زہ پہ سو سو وار شمہ زہ،
عربی زبان کے اس جنون نے ڈاکٹر صاحب کی سوچ اور فکر کو بہت بلندی بخشی ہے، چنانچہ جب آپ عالمی تاریخ یا خاص کر عالم اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں سے پردہ اٹھاتے ہیں تو عقلیں دنگ رہ جاتی ہیں،واٹسپ پے بیک وقت قریبا چار پانچ گروپ آپ بناچکے ہیں جن میں خالص عربی بولی اور لکھی جاتی ہیں،
کند ذہن اور ناکام طلبہ کی حوصلہ افزائی، ان کی ہمت بڑھانا، فرسودہ سوچ سے دور کر کے خالص عالمی اور بین الاقوامی سوچ بھرنا ان دوہستیوں کی نمایاں خصوصیات ہیں، جو آپ کے ناموں کا حصہ رہیں گے،
مولی کے نوازشات ہیں کہ مجھ پے دونوں مہربان ہیں، میرے لئے انتہائی مخلص اور حد سے بڑھ کر مشفق ہیں، یہ دونوں میرے عظیم محسن ہیں، میرے نخرے برداشت کرتے ہیں، میں ان کا لاڈلہ ہوں،، دل وجان سے قریب اے عظیم لوگوں!!! تم شاد رہو، تمھاری بلند سوچ سے یہ جہاں مہکے، زنگ آلود خیالات کو چمک ملے، سطحی سوچوں کو بلندی ملے، اور ہم یوں ساتھ رہیں روز محشر بھی!!!!!

مولانا بلال حسن زئی
Dr shaikh wali khan almuzaffar
About the Author: Dr shaikh wali khan almuzaffar Read More Articles by Dr shaikh wali khan almuzaffar: 450 Articles with 813584 views نُحب :_ الشعب العربي لأن رسول الله(ص)منهم،واللسان العربي لأن كلام الله نزل به، والعالم العربي لأن بيت الله فيه
.. View More