جدید طرزِ تعمیر اور دنیا کے چند شاندار بَل کھاتے ٹاور

یوں تو آپ اکثر اپنے اردگرد خوبصورت اور منفرد عمارات دیکھتے رہتے ہیں جو کہ نہ صرف بیرونی طور پر پرکشش ہوتی ہیں بلکہ اندرونی طور پر بھی انتہائی اعلیٰ تزئین و آرائش کی حامل ہوتی ہیں- لیکن بہت کم عمارات جو کہ ٹاور طرز پر تعمیر ہیں ایسی بھی ہیں جن کو دیکھتے ہی نظر ان پر کچھ وقت کے لیے ٹھہر جاتی ہے اور اس کی وجہ ان ٹاورز کا انوکھا ڈیزائن ہے- ہم جن ٹاور کا ذکر کر رہے ہیں انہیں کچھ ایسے انداز سے تعمیر کیے گیا ہے کہ یہ بَل کھاتے یا گھومتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں- دنیا کے مختلف ممالک میں موجود یہ بَل کھاتے ٹاور اپنے انوکھے ڈیزائن کی بدولت لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں-


Grove at Grand Bay
امریکہ کے شہر میامی میں واقع اس گھومتی ہوئی شاندار عمارت کی تعمیر رواں سال مکمل ہوئی ہے- یہ دونوں عمارات Grove at Grand Bay کی ڈیزائن اور تعمیر کردہ ہیں- ان دونوں عمارات کی بلندی بھی ایک جتنی ہے یعنی ہر عمارت کی بلندی 320 فٹ ہے-

image


F&F Tower
یہ ٹاور پنامہ ملک کے شہر پنامہ میں تعمیر کیا گیا ہے- یہ ایک انتہائی بلند ٹاور ہے جو کہ سال 2011 میں تعمیر کیا گیا- اس ٹاور کی بلندی 763 فٹ ہے- فنِ تعمیر کا یہ اعلیٰ نمونہ Pinzon Lozano and Associates نامی کمپنی نے ڈیزائن اور تعمیر کیا ہے-

image


Mode Gakuen Spiral Towers
یہ گھومتا ٹاور جاپان کے شہر Nagoya میں تعمیر کیا گیا ہے- اس شاندار ٹاور کی تعمیر سال 2008 میں مکمل ہوئی- یہ بھی ایک بلند ترین ٹاور ہے اور اس کے اردگرد موجود عمارات انتہائی چھوٹی معلوم ہوتی ہیں- اس ٹاور کی بلندی 558 فٹ ہے جبکہ اسے Nikken Sekkei نامی کمپنی نے ڈیزائن اور تعمیر کیا ہے-

image


United Tower
یہ ٹاور بحرین کے علاقے مناما میں تعمیر کیا گیا ہے اور اس کی تعمیر رواں سال حال ہی میں مکمل ہوئی ہے- اس ٹاور کا ڈیزائن بھی گھومتا ہوا محسوس ہوتا ہے- یہ ٹاور عارف صادق ڈیزائن کنسلٹنٹ نامی کمپنی نے تعمیر کیا ہے اور اس کی بلندی 656 فٹ ہے-

image


Turning Torso
فنِ تعمیر کا یہ شاہکار سوئیڈن کے شہر Malmo میں واقع ہے- گھومتے ہوئے ڈیزائن کی حامل یہ شاندار عمارت سال 2005 میں تعمیر کی گئی تھی اور اسے Santiago Calatrava نامی کمپنی نے تعمیر کیا تھا- دونوں عمارات کے عقب سے بلند ہوتے اس ٹاور کی بلندی 623 فٹ ہے-

image


Cayan Tower
یہ ٹاور بھی فنِ تعمیر کے حوالے سے ایک اعلیٰ نمونہ ہے- یہ ٹاور دبئی میں تعمیر کیا گیا ہے اور اس کی تعمیر سال 2013 میں مکمل ہوئی ہے- اس ٹاور کو SOM نامی آرکٹیکٹ کمپنی نے ڈیزائن اور تعمیر کیا ہے- اس بلند و بالا ٹاور کی اونچائی 1005 فٹ ہے-

image


Al Tijaria Tower
یہ ٹاور کویت کے شہر کویت میں واقع ہے- اس ٹاور کا انوکھا ڈیزائن ہر ایک کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب رہتا ہے- اس ٹاور NORR نامی کمپنی نے تعمیر کیا اور اس کی تعمیر سال 2009 میں مکمل ہوئی- اس ٹاور کی بلندی 716 فٹ ہے-

image

Evolution Tower
دونوں جانب گھومتا یہ ٹاور روس کے شہر ماسکو میں تعمیر کیا گیا ہے- یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد ڈیزائن کا حامل ٹاور ہے- اس عمارت کی تعمیر سال 2015 میں مکمل ہوئی اور اسے Gorproject, RMJM نے تعمیر کیا ہے- اس شاندار اور پرکشش ٹاور کی بلندی 807 فٹ ہے-

image

Avaz Tower
بوسنیا ہرزیگوینا کے شہر Sarajevo میں تعمیر کیا جانے والا یہ ٹاور خوبصورتی اور دلکشی میں اپنی مثال آپ ہے- اس ٹاور کی بلندی 466 فٹ ہے اور اسے سال 2008 میں تعمیر کیا گیا تھا- یہ خوبصورت ٹاور Faruk Kapidžić نامی کمپنی نے ڈیزائن کیا تھا-

image

Al Majdoul Tower
سعودی عرب کے شہر ریاض میں بھی ایک گھومتے ہوئے ڈیزائن کا حامل ٹاور موجود ہے- امکان ہے کہ اس ٹاور کی تعمیر رواں سال میں مکمل کر لی جائے گی- یہ ٹاور Consolidated Consultants Group اور Consolidated Consultants Group کا ڈیزائن کردہ ہے جبکہ اس کی بلندی 761 فٹ ہوگی-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

When famed architect Santiago Calatrava designed the building known as the Turning Torso, he ushered in a new era of twisted designs. The buildings seem to rotate the traditional rectangular tower around an axis, creating a spiraling, ribbon-like aesthetic. Since the Turning Torso was completed in 2005, the modern technique has gained popularity, especially in Asia and the Middle East.