فیس بک٬ جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے نیا فیچر متعارف

سوشل میڈیا پر جو منفی چیز سب سے زیادہ عام ہے وہ جعلی خبریں ہیں- یہ جعلی خبریں اتنی زیادہ پھیلائی جاتی ہیں کہ سوشل میڈیا کی صارفین نہ صرف ان پر آنکھ بند کر کے یقین کر لیتے ہیں بلکہ انہیں آگے بھی شئیر کر دیتے ہیں-
 

image

تاہم اب سماجی روابط کی مقبول ترین ویب سائٹ نے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کی مدد سے ان جعلی خبروں کی روک تھام کسی حد تک ممکن ہوسکے گی-

فیس بک کی جانب سے یہ نیا فیچر غلط خبروں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے متعارف کروایا گیا ہے اور صارفین خود اس حوالے سے فیس بک کی مدد کریں گے-

درحقیقت فیس بک نے پوسٹ کو رپورٹ کرنے والے آپشنز میں ’یہ ایک جعلی خبر ہے‘ کے عنوان سے ایک ںئے آپشن اضافہ کیا ہے- اس آپشن کا استعمال کرتے ہی متعلقہ پوسٹ حقیقت کا کھوج لگانے والے اداروں کے پاس منتقل ہوجائے گی-
 

image

فیس بک کے مطابق حقائق کی جانچ کے بعد ایسی کہانیاں جو جعلی ثابت ہوں گی ان کے ساتھ ان کا وضاحتی لنک بھی شائع کیا جائے گا اور یہ جعلی کہانیاں صارفین کو نیوز فیڈ میں نیچے کی جانب دکھائی دیں گی-
YOU MAY ALSO LIKE:

For weeks, Facebook has been questioned about its role in spreading fake news. Now the company has mounted its most concerted effort to combat the problem. Facebook said on Thursday that it had begun a series of experiments to limit misinformation on its site.