عجیب و غریب دنیا اور ناقابلِ یقین حقائق

آج کے جدید دور میں کسی چیز کے بارے میں معلومات حاصل کرنا مشکل نہیں رہا کیونکہ انٹرنیٹ نے اس کا حصول آسان بنا دیا ہے- لیکن اس کے باوجود انسان اب بھی بہت سے ایسے حقائق سے لاعلم ہے جن پر یقین کرنا انتہائی مشکل ہے- آج کا آرٹیکل چند ایسے ہی عجیب و غریب اور دلچسپ حقائق کے بارے میں ہے جو کہ آپ کی معلومات میں ضرور اضافے کا باعث بنے گا-
 

image
عموماً دو جڑواں بچوں کے درمیان 5 سے 10 منٹ کا وقفہ ہوتا ہے لیکن دنیا میں دو جڑواں بچے ایسے بھی ہیں جن کے درمیان 87 دن کا وقفہ ہے- اور یہ ریکارڈ گنیز بک میں درج بھی ہے- ان دونوں جڑواں بہنوں کے نام Amy اور Katie ہیں-
 
image
دنیا کا سب سے گہرا ترین پوسٹ بکس جاپان کے Susami نامی ساحلِ سمندر میں بنا ہوا ہے- یہ پوسٹ بکس پانی کے نیچے 10 میٹر کی گہرائی میں نصب ہے- اس ساحل کے گرد ماہی گیروں کی بستی واقع ہے جس کی آبادی 5 ہزار افراد پر مشتمل ہے-
 
image
1923 میں نیویارک میں Frank Hayes نامی شخص نے مردہ ہونے کے باوجود گھوڑوں کی ایک ریس میں فتح حاصل کرلی- درحقیقت گُھوڑوں کی ایک ریس کے مقابلے میں فرینک بھی اپنے گھوڑے کے ساتھ شریک تھا لیکن دورانِ ریس ہارٹ اٹیک کی وجہ سے گھوڑے پر ہی فرینک کی موت واقع ہوگئی- تاہم وہ گھوڑے سے گرا نہیں یہاں تک کہ گھوڑا سب سے پہلے اختتامی لائن پار کر گیا-
 
image
دنیا میں ہر شخص کی زبان پر موجود نشانات انگلیوں کے نشانات کی مانند ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں-
 
image
آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ مینڈک کی ایک قسم ایسی بھی ہے جو اپنے شکار کر نگلنے کے لیے اپنی آنکھوں کا استعمال کرتی ہے- اس خاص قسم کو northern leopard frog کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
نیدر لینڈ میں واقع Giethoorn نامی گاؤں میں ایک بھی سڑک موجود نہیں- یہاں عمارات کو آپس میں منسلک کرنے کے لیے نہروں کے اوپر پُل تعمیر کیے گئے اور اسی وجہ سے اس گاؤں میں گاڑیاں بھی نہ ہونے کے برابر ہیں-
 
image
Kentucky میں کئی نسلوں سے ایک ایسا خاندان آباد تھا جن کی کھال کا رنگ نیلا تھا- دراصل اس خاندان کو ایک انتہائی نایاب جینیاتی بیماری لاحق تھی جسے methemoglobinemia کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
پگھلتے گلیشیرز اور برفانی تودے ایک مخصوص آواز پیدا کرتے ہیں اور اس آواز کو bergy seltzer کے طور پر جانا جاتا ہے-
 
image
انٹارٹیکا میں ایک گلیشیر ایسا بھی ہے جس میں سے لال رنگ کا پانی نکلتا ہے جو دیکھنے میں خون کی طرح لگتا ہے- دراصل اس پانی کا لال رنگ اس میں پائے جانے والے اوکسائیڈ نمک کی وجہ سے ہوتا ہے- اس گلیشیر کو “Blood Falls” کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
دنیا میں ایک ایسے پیانو کا بھی وجود تھا جو بلیوں کی مدد سے تیار کیا گیا تھا- یہ پیانو 17ویں صدی میں جرمن اسکالر Athanasius Kircher نے ڈیزائن کیا- The katzenklavierنامی یہ پیانو بلیوں کے پنجرے پر مشتمل ہوتا تھا-
YOU MAY ALSO LIKE:

Some Interesting And strange Facts about World - In this article some interesting information is provided to increase your knowledge. Which are wonderful and very interesting. It Is difficult to believe on them but these things are truly real.